امریکا نے پاکستان پر حملے کا افغانستان کا مطالبہ مسترد کردیا:
واشنگٹن( ) امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان میں طالبان پر حملوں کے افغانستان کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ براک اوباما کا کہناہے کہ وکی لیکس کے بعد پاکستان کیلئے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔واشنگٹن میں تقریب کے دوران امریکی صدر براک اوباما نے کہاکہ انٹرنیٹ ویب سائٹ وکی لیکس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایاکہ امریکی فوج پاکستان بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کررہاہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ افغان گاوٴں اور شہروں تک محدود نہیں رہنی چاہیے، اتحادی فوج پاکستان میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرے۔