Results 1 to 11 of 11

Thread: ‎ ‎موٹاپے کے اسباب سائنسی تحقیق

  1. #1
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default ‎ ‎موٹاپے کے اسباب سائنسی تحقیق

    [img]http://i615.***********.com/albums/tt233/zeehal_2009/flower-line-2.gif[/img]

    ایک تحقیق سے پتا چلا تھا کہ پریشانیاں اور تفکرات وزن بڑھانے میں ایک کردار ادا کرتے ہیں۔ گویا غم کھانا بھی وزن کے لیے اتنا ہی مضر ہے جتنا کہ مرغن غذائیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک موٹاپا امیر ملکوں کا مسئلہ تھا ، اب غریب ملکوں میں بھی موٹے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ اور ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے جو وزن گھٹانے کے لیے مسلسل فاقوں پر فاقے کرتے ہیں ، مگر وزن کا گراف ہے کہ نیچے آنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن گھٹانے کا کوئی طریقہ اس وقت تک مؤثر نہیں ثابت نہیں ہوسکتا جب تک وزن بڑھنے کا اصل سبب معلوم نہ ہو۔ موٹاپا صرف چینی اور چکنائی کے زیادہ استعمال اور زیادہ بیٹھے رہنے سے ہی نہیں ہوتا ، بلکہ اس کے اور بھی بہت سے اسباب ہیں۔ ایک تازہ ترین مطالعاتی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ کچھ لوگ اس لیے موٹے ہوجاتے ہیں کیونکہ انہیں اپنا پیٹ بھر جانے کا پتا ہی نہیں چلتا اور وہ کھاتے چلے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ احساس نہ ہونے کی وجہ کہ پیٹ بھر چکا ہے ، دماغ کے ان حصوں کی کارکردگی کا خراب ہونا ہے ، جو پیٹ بھرجانے پر بھوک ختم ہونے کا احساس دلانے والے خلیوں کو متحرک کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ایسے لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوپاتا کہ ان کا پیٹ بھر چکاہے ، اس لیے وہ کھاتے چلے جاتے ہیں ، جس کے نتیجے میں ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔ اس تازہ تحقیق سے یہ چیز سامنے آئی ہے کہ ہمیشہ خوش ذائقہ غذا ہی انسان کو بسیار خوری پر نہیں اکساتی ، بلکہ دماغ کے بھوک سے متعلق حصوں کے صحیح طور پر کام نہ کرنے سے بھی انسان اپنی جسمانی ضرورت سے زیادہ کھاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کے خلیوں میں یہ خرابی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ابھی بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے اور اس کا دماغ افزائش کے عمل سے گذررہا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے بچوں میں سے ، جو ایک جیسی غذا کھاتے ہیں ، اور ایک ہی طرح کے ماحول میں رہتے ہیں ، لیکن اس کے باوجود کچھ کا وزن بڑھ جاتا ہے اور کچھ دبلے رہ جاتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں ییل یونیورسٹی کے نیورو بیالوجسٹ پروفیسر ٹامس ہاروتھ کہتے ہیں کہ بھوک سے متعلق دماغ کے مخصوص حصے کی ساخت اور کارکردگی ہی یہ طے کرتی ہے کہ انسان دبلا پتلا رہے گا یا وہ رفتہ رفتہ موٹاپے کی طرف مائل ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہےہر انسان کی غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں اورجب انسان اپنی جسمانی ضرورت سے زیادہ خوراک استعمال کرتا ہے تو اضافی خوراک چربی کی شکل میں اس کے جسم میں جمع ہونے لگتی ہے اور وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ پروفیسر ہاروتھ کہتے ہیں کہ انسان کو کس غذا کی کتنی ضرورت ہے ، اس کا تعین بھوک سے متعلق اس کے دماغ کا مخصوص حصہ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض دفعہ جو چیز ہمیں بہت پسند آرہی ہوتی ہے کسی اور موقع پرہمارا دل اسے کھانے کو نہیں چاہتا۔‎

  2. #2
    nazia is offline Senior Member+
    Last Online
    28th August 2011 @ 09:51 AM
    Join Date
    28 Sep 2007
    Age
    35
    Posts
    30
    Threads
    8
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Nice sharing bhai.

  3. #3
    mimranbutts is offline Junior Member
    Last Online
    30th December 2010 @ 10:01 PM
    Join Date
    28 Dec 2010
    Gender
    Male
    Posts
    3
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    informative deer

  4. #4
    VuLPiNe's Avatar
    VuLPiNe is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2016 @ 12:45 PM
    Join Date
    06 Jan 2010
    Location
    *~ ĞσlđЗη ĤεĂяŦ ~*
    Gender
    Male
    Posts
    1,111
    Threads
    5
    Credits
    980
    Thanked
    90

    Default

    ThAnKs DeAR GoOd AnD NiCe ShArInG

    GoOd WoRk

    KeEp It Up
    Only 30kb Sign size Allowed... ITD Team

  5. #5
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    Thanks.

  6. #6
    FAWAD_ALI's Avatar
    FAWAD_ALI is offline Advance Member
    Last Online
    29th June 2019 @ 09:41 AM
    Join Date
    23 Apr 2010
    Age
    38
    Posts
    3,251
    Threads
    374
    Credits
    953
    Thanked
    248

    Default

    good

  7. #7
    *ESHA*'s Avatar
    *ESHA* is offline Advance Member+
    Last Online
    15th December 2019 @ 12:01 PM
    Join Date
    29 Mar 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    10,158
    Threads
    536
    Credits
    78
    Thanked
    164

    Default

    شئیر کرنے کا بہت شکریہ عدیل بھائی

  8. #8
    Jamil Afridi's Avatar
    Jamil Afridi is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,465
    Threads
    40
    Credits
    350
    Thanked
    88

    Default

    very nice dear

  9. #9
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default


  10. #10
    adeel993's Avatar
    adeel993 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st September 2021 @ 05:39 PM
    Join Date
    21 Apr 2009
    Location
    Al- khobar
    Gender
    Male
    Posts
    405
    Threads
    26
    Credits
    1,219
    Thanked
    42

    Default

    Thanks for sharing

  11. #11
    -N-e-m-e-s-i-s- is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2012 @ 06:01 PM
    Join Date
    03 Jan 2011
    Location
    Karachi
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    68
    Threads
    7
    Credits
    1,025
    Thanked
    2

    Default

    good

Similar Threads

  1. ‎*‎تلیمح کاہے اور اس کا مقصد‎*‎
    By Asadullah7 in forum Aaye Urdu Seekhye
    Replies: 7
    Last Post: 16th July 2020, 10:39 AM
  2. *[~ تجینس کی اقسام اور ضاحت ‏‎~[*‎
    By Asadullah7 in forum Aaye Urdu Seekhye
    Replies: 5
    Last Post: 23rd February 2020, 11:23 AM
  3. Replies: 12
    Last Post: 20th June 2015, 02:45 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 10th February 2013, 12:35 AM
  5. Replies: 14
    Last Post: 28th July 2010, 07:36 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •