Results 1 to 4 of 4

Thread: صرف اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنی چاہئے

  1. #1
    Join Date
    22 Dec 2006
    Location
    MAA'N K QADMOO TALAY
    Posts
    547
    Threads
    180
    Credits
    0
    Thanked
    49

    Thumbs down صرف اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنی چاہئے

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    عزیز دوستوں!۔
    شیاطین‘انسانوں میں سے بھی ہوتے ہیں اور جنوں میں سے بھی ۔شیاطین انس سے دفاع کےلئے ہمیں مختلف طریقے بتلائے گئے ہیں جن میں سے ایک قتال بھی ہے۔

    ”وقٰتلوھم حتی لا تکون فتنۃ ویکون الدین ﷲ“ (سورۃ البقرہ :آیت ۱۹۳)
    تم ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (شرک )باقی نہ رہے اور دین اﷲ کے لئے ہوجائے ۔

    رہ گئے شیاطین جن ‘تو ان سے دفاع کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ اﷲ کی پناہ مانگنا ہے۔قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آ یتیں اس کی نشان دہی کرتی ہیں ۔

    ”وقل رب اعوذبک من ھمزات الشیاطین واعوذبک ان یحضرون “
    اور دعا کرو کہ پروردگار! میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں بلکہ اے میرے رب میں توتیری اس سے بھی پناہ مانگتاہوں ۔کہ وہ میرے پاس آئیں ۔ (سورہ المومنون آیت ۹۷-۹۸)
    ”واذا قرات القرآن فاستعذ باﷲ من الشیطان الرجیم “
    پھر جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان رجیم سے اﷲکی پناہ مانگ لےا کرو۔(سورۃ النحل:۹۷)

    احادیث میں بھی اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم صرف اﷲ ہی کے نام کے ساتھ استعاذہ کیا کرتے تھے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔

    ”عن عائشہ رضی اللہ عنہا قالت کان النبی صلی اللہ علیہ وسلمیقول اللھم انی اعوذبک من الکسل والھرم والمغرم والماثم اللھم انی اعوذبک من عذاب النار وفتنۃ النار وفتنۃ القبر وعذاب القبر ومن شر فتنۃ الغنی ومن شر فتنۃ الفقر ومن شر فتنۃ المسیح الدجال“
    حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ اے اﷲ!میں تیری پناہ پکڑتا ہوں ‘سستی ‘بڑھاپے ‘قرض اور معصیت سے ۔اے اﷲ!میں تیری پناہ میں آتاہوں آگ کے عذاب سے اور آگ کے فتنے سے‘قبر کے فتنے ‘قبر کے عذاب سے اور مالداری کے فتنے کی برائی سے اور فقر کے فتنے کی برائی سے اور مسیح دجال کے فتنہ کی برائی سے ۔ (متفق علیہ بخاری جلد ۲ صفحہ ۹۴۲ بحوالہ مشکوٰۃ ص ۲۱۶)

    شتیر بن شکل بن حمید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اﷲعلیہ وسلم سے سوال کیا کہ مجھے پڑھنے کے لئے تعویذ بتائیے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔روایت یوں ہے:

    ”عن شتیر بن شکل بن حمےد عن ابیہ قال قلت یا نبی اﷲ علمنی تعویذا تعوذ بہ قال قل اللھم انی اعوذبک من شر سمعی وشر بصری وشر لسانی وشر قلبی وشر منیّ

    “شتیر بن شکل بن حمید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ مجھے تعویذ سکھلائیے جس کے ساتھ میں پناہ پکڑوں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو کہہ ”اے اﷲ میں تیری پناہ پکڑتا ہوں اپنے کان کی برائی سے ‘اپنی آنکھ کی برائی سے ‘اور اپنی زبان کی برائی سے اپنے دل کی برائی سے اور اپنی منہ کی برائی سے ۔“ (ابوداود ‘ ترمذی ‘ نسائی ِ قال الالبانی اسنادہ صحیح ‘سنن ترمذی تحقیق البانی جلد ۳ صفحہ ۱۶۶ نسائی تحقیق الالبانی جلد ۳ صفحہ ۱۱۰۸۱)

    واللہ واعلم

    وسلام۔۔۔
    سیگنچر میں آئی ٹی دنیا کے لنک علاوہ کسی اور ویب سائٹ کے لنک کی اجازت نہیں
    شکریہ
    آئی ٹی دنیا ٹیم

  2. #2
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Masha ALLAH

  3. #3
    aarej's Avatar
    aarej is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2019 @ 05:54 PM
    Join Date
    10 Nov 2007
    Location
    Jhelum
    Gender
    Male
    Posts
    2,498
    Threads
    97
    Credits
    1,267
    Thanked
    97

    Default

    Masha ALLAH...

  4. #4
    WAQAS1412's Avatar
    WAQAS1412 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th January 2021 @ 02:42 PM
    Join Date
    01 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    8,617
    Threads
    160
    Credits
    83
    Thanked
    622

    Default



Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 22nd April 2013, 08:10 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 5th August 2011, 07:18 AM
  3. Replies: 182
    Last Post: 24th June 2011, 12:42 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 25th November 2009, 12:11 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •