حضرت عثمان نے آخری دم تک امن و قرآن کا دامن نہ چھوڑا، اظہار بخاری
راولپنڈی (پ ر) محمدی مسجد لالکڑتی میں شہادت عثمان پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا حضرت عثمان غنی نے مرتے دم تک امن و قرآن کا دامن نہیں چھوڑ ا۔اسلام میں دہشتگردی اس لیے حرام ہے ، کہ اس کا نشانہ اصحاب رسول ۖ بھی بنتے رہے ۔تاریخ اسلام میں داماد رسولۖ حضرت عثمان غنی کی شہادت بھی عظیم واقعہ ہے ۔المیہ ہے، امن و اسلام کی بات کرنے والوں کو ہی دہشتگردی کا نشانہ بنا یا گیا۔ حضرت عثمان غنی شرافت کی انتہا تھے۔ انہوں نے جان دے دی،لیکن اپنی ذات یا حکومت بچانے کیلئے مدینہ کی گلیوں میں خون ریزی کی اجازت نہیں دی ، تاکہ دنیا کو معلوم ہو جائے کہ اسلام دہشتگردی نہیں ، امن پسندی کا مذہب ہے ۔ حضرت عثمان غنی سخاوت کا دریا تھے ،مسجد نبوی کی توسیع میں ان کا حصہ شامل تھا
Bookmarks