کنگھے میلے بہت برے لگتے ہیں۔ ویسے بھی کنگھے زیادہ میلے ہو جائیںتو اس میں جراثیم پیدا ہونے لگتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ ہر پندرہ روز کے بعد کنگھوں کو دھو لینا چاہئے ایک برتن میں پانی گرم کریں اور کسی تسلے میں کنگھے ڈال دیں۔ اب کنگھوں پر سرف چھڑک دیں۔ کھولتا ہوا پانی کنگھے میں ڈالیںاور رکھ دیں۔ پانی نیم گرم رہ جائے تو آپ برش سے کنگھے صاف کریں۔ صاف پانی میں دھو کرتھوڑے سے پانی میں ڈیٹول کے چند قطرے ڈالیں۔ اس میں کنگھے بھگو کر نکال لیں۔ دھوپ میں سکھائیں کنگھے صاف ستھرے ہو جائیں گے
Bookmarks