Results 1 to 6 of 6

Thread: سپین: ہوائی اڈوں کا کنٹرول فوج کے پاس

  1. #1
    Sn1p3r's Avatar
    Sn1p3r is offline Advance Member
    Last Online
    16th September 2019 @ 01:20 PM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Qoh Kaaf
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    2,703
    Threads
    226
    Credits
    1,862
    Thanked
    145

    Default سپین: ہوائی اڈوں کا کنٹرول فوج کے پاس

    سپین کی فوج نے سویلین ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال کے بعد ملک کے ہوائی اڈوں کا ائیر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    سپینش حکومت کی جانب سے یہ اقدام ائیرٹریفک کنٹرولرز کی غیر قانوی ہڑتال کے چند گھنٹوں بعد اٹھایا گیا۔

    ہڑتال کے بعد سپین کے تقریباً تمام ہوائی اڈے بند ہو گئے تھے۔

    ائیرٹریفک کنٹرولرز نےسپینش ائیر پورٹ اتھارٹی( اینا) کے ساتھ ڈیوٹی کے اوقات اور شرائط پر تنازعہ کے بعد ہڑتال کر دی۔

    سپین کی قومی ائیر لائن ابیرہ نے ملک کے ہوائی اڈوں سے سینچر کی دوپہر ایک بجے تک تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

    اگر سینچر کو ہڑتال ختم نہ کی گئی تو حکومت ملک میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے انہیں کام پر واپس آنے پر مجبور کرے گی اور دوسری صورت میں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    سپین کے نائب وزیرِاعظم الفراڈو پیریز روبالکا

    سپین کے نائب وزیرِاعظم الفراڈو پیریز روبالکا نے جمعہ کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ ائیرٹریفک کنٹرولرز کی غیر قانونی ہڑتال کو ختم نہ کرنے کے اعلان کے بعد فوج نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں کا ائیر کنٹرول سنھبال لیا ہے۔

    روبالکا نے ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سینچر کو ہڑتال ختم نہ کی گئی تو حکومت ملک میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے انہیں کام پر واپس آنے پر مجبور کرے گی اور دوسری صورت میں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے مذید کہا کہ اگر ٹریفک کنٹرولرز اپنے کام پر واپس نہ آئے تو انہوں فوراً گرفتار کر لیا جائے گا۔

    سپینش ائیر پورٹ اتھارٹی( اینا) کے مطابق ہڑتال کے باعث تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

    ہڑتال ناقابلِ برداشت ہے، ائیرٹریفک کنٹرولزز عوام کو بلیک میل کرنا بند کریں۔

    سپین کی قومی ائیر لائن ابیرہ کے سربراہ جوآن لیما

    سپین کی قومی ائیر لائن ابیرہ کے سربراہ جوآن لیما نے کہا ہے کہ ہڑتال ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے ائیر ٹریفک کنٹرولزز سے کہا کہ وہ عوام کو بلیک میل کرنا بند کریں۔

    سپین کے ٹرانسپورٹ کے وزیر جوس بلانکو نے بھی ہڑتال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کرنے والے سپینش شہریوں کو یرغمالیوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

    ائیر کنٹرولرز نےجمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ہڑتال کر دی جس کے نتیجے میں سپین کی نوے فی صد فضائی حددو بند ہو گئی تھی۔

    واضع رہے کہ ائیر کنٹرولرز حکومت کے ساتھ کام کے اوقات کے باعث پہلے ہی تنازعے میں ملوث تھے لیکن صورتحال اُس وقت مذید خراب ہوئی جب حکومت نے جمعہ کو کفایت شعاری کا بل پاس کرتے ہوئے ملک کے ہوائی اڈے کو جزوی طور پر پرائیوٹائزکرنے کا اعلان کیا۔

    ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو ہوائی اڈوں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

  2. #2
    muzammilahmed's Avatar
    muzammilahmed is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd January 2012 @ 04:28 PM
    Join Date
    13 Jul 2010
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    408
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    23

    Default

    phir tariq bin ziyad chahiye kya

  3. #3
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default

    nice

  4. #4
    naqi's Avatar
    naqi is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    17 Nov 2009
    Location
    dxb
    Gender
    Male
    Posts
    810
    Threads
    90
    Credits
    65
    Thanked
    103

    Default

    nice sharing

  5. #5
    Sn1p3r's Avatar
    Sn1p3r is offline Advance Member
    Last Online
    16th September 2019 @ 01:20 PM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Qoh Kaaf
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    2,703
    Threads
    226
    Credits
    1,862
    Thanked
    145

    Default

    Agree

  6. #6
    Sn1p3r's Avatar
    Sn1p3r is offline Advance Member
    Last Online
    16th September 2019 @ 01:20 PM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Qoh Kaaf
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    2,703
    Threads
    226
    Credits
    1,862
    Thanked
    145

    Default

    Pasand krny ka shukria

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 8th December 2015, 03:25 PM
  2. Replies: 113
    Last Post: 22nd December 2013, 12:07 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 11th December 2010, 11:49 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 7th June 2009, 03:21 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •