السلام علیکم دوستو‏

لندن کی ایک عدالت نے امریکی
سفارتی دستاویزات کو افشاء
کرکے دنیا میں ہلچل مچا دینے
والی ویب سائٹ وکی لیکس کے
بانی جولین اسانژ کی ضمانت
کی درخواست نامنظور کر دی
ہے۔ جولین کو منگل کی صبح اس
وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ
لندن کے ایک تھانے میں پولیس
کے سوالوں کا جواب دینے کے
لیے آئے تھے۔
ضمانت کی درخواست کی
نامنظوری کے باوجود جولین
اسانژ نے کہا ہے کہ وہ خود کو
سویڈن واپس بھیجے جانے کے
خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
وہ پولیس ریمانڈ میں ہیں اور
ان کے مقدمے کی سماعت اب اگلے
ہفتے ہوگی۔
جولین کی ضمانت کی درخواست
نامنظور اس لیے ہوئے کہ
عدالت کا خیال تھا کہ اس بات
کا خدشہ موجود ہے کہ وکی لیکس
کے بانی فرار ہو سکتے ہیں۔
وکی لیکس کے ایک ترجمان نے
کہا ہے کہ جولین کی گرفتاری
میڈیا کی آزادی پر حملہ ہے
اور وعدہ کیا ہے کہ مزید
دستاویزات شائع کی جائیں گی۔