السلام علیکم دوستو‏

پاکستان کرکٹ بورڈنے
قومی ٹیم کےپانچ
کھلاڑیوں کو کمرشل شوٹنگ کے
لیے ملائیشیا جانے سے روک
دیا ہے ۔ کمرشل شوٹ ری شیڈول
نہ ہوئی تو ان کرکٹرز کو مالی
نقصان کا بھی اندیشہ ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ
کرکٹرز شاہد آفریدی،
عبدالرزاق ، عمرگل ، یونس خان
اور شعیب اختر کو ایک نجی
کمپنی کے اشتہار )کمرشل ( کی
فلمبندی کیلئے ملائیشیا
جانا تھا، تاہم کل سے شروع
ہونیوالے قومی ٹیم کے تربیتی
کیمپ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ
بورڈ نے پلیئرز کو ملائیشیا
جانے سے روک دیا ۔ پاکستان
کرکٹ بورڈ کے نئے کوڈ آف
کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی بیرون
ملک جانے اور کمرشل معاہدوں
کیلئے پی سی بی کی اجازت کے
پابند ہیں تاہم اس سے قبل
ایسا کم ہی ہوا ہے کہ بورڈ نے
پلیئرز کو کمرشل میں شرکت سے
روکا ہو ۔