Results 1 to 1 of 1

Thread: کوہاٹ بس اڈے پر خودکش حملہ

  1. #1
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default کوہاٹ بس اڈے پر خودکش حملہ

    السلام علیکم دوستو‏

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع
    کوہاٹ میں ایک خود کش دھماکے
    میں پندرہ افراد ہلاک اور
    انیس زخمی ہوئے ہیں۔
    ہلاک ہونے والے بیشتر افراد
    کا تعلق قبائلی علاقے
    اورکزئی ایجنسی سے بتایا گیا
    ہے۔
    کوہاٹ کے ضلعی پولیس افسر
    دلاور بنگش نےبتایا ہے کہ دوپہر کے وقت ایک
    نوجوان نے تیراہ روڈ پر
    اورکزئی ایجنسی کے علاقے
    کلایہ کے کوچ اڈے میں اپنے آپ
    کو دھماکے سے اڑا دیا۔
    پولیس کے مطابق نوجوان حملہ
    آور کی عمر پندرہ سے سولہ سال
    کے لگ بھگ تھی اور اس نے اپنے
    آپ کو کلایہ جانے والی اس کوچ
    کے دروازے میں اڑا دیا۔
    دھماکے کے وقت بارہ سے پندرہ
    تک سواریاں بیٹھی ہوئی تھیں۔
    حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل
    سکواڈ کے مطابق حملہ آور کا
    سر اور ٹانگیں ملی ہیں جس کی
    بنیاد پر تفتیش کو آگے
    بڑھایا جائے گا۔
    اورکزئی ایجنسی کی طرف جانے
    والی گاڑیوں کا یہ اڈا شہر کے
    اندر واقع ہے جبکہ حکام کا
    کہنا ہے کہ ان تمام اڈوں کو
    نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ
    شہر کے باہر قائم اڈے کو
    منتقل ہو جائیں۔
    Last edited by Shehzad Iqbal; 15th December 2010 at 07:28 PM. Reason: فونٹ درست کیا گیا

Similar Threads

  1. Replies: 78
    Last Post: 20th April 2022, 10:37 PM
  2. Replies: 23
    Last Post: 21st July 2019, 08:25 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 2nd March 2010, 10:10 PM
  4. Replies: 13
    Last Post: 22nd October 2009, 11:03 PM
  5. Replies: 6
    Last Post: 5th September 2009, 01:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •