السلام علیکم دوستو
تحریک انصاف کے
سربراہ عمران خان نے کہا ہے
کہ پاکستان میں آزاد عدلیہ
سے سب بڑا خوف کرپٹ
سیاستدانوں کو ہے ۔
اور اگر
حکومت نے چیف جسٹس کو پہلے کی
طرح برطرف کرنے کی کوشش کی تو
وہ لانگ مارچ کی کال دینگے ۔
اور وہ لانگ مارچ اب
گوجرانوالہ میں نہیں رکے گا۔
وہ یہا ں تحریک انصاف ہیوسٹن
کی جانب سے منعقدہ پاکستانی
کمیونٹی کے ایک اجتماع سے
خطاب کر رہے تھے ۔جہاں پر
پاکستان میں سیلاب زدگان
کیلئے عطیات بھی جمع کئے گئے
عمران خان نے کہا کہ پاکستان
میں اگر قانون کی حکمرانی ہو
اور انصاف ہر غریب و امیر
کیلئے یکساں ہے ۔تو ملک کی
ترقی کو پھر کوئی نہیں روک
سکے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ
این آراو کے تحت ہونے والے
انتخابات میں عوام پر کرپٹ
حکمران مسلط کی گئی ۔ان کا
کہنا تھا کہ صدر و وزیراعظم
کا خرچہ اربوں روپے ہے اور
حکمران عوام کے پیسے پر
عیاشیاں کر رہے ہیں۔اس موقع
پر موجود افراد نے پاکستان
کے سیلاب زدگان کی امداد
کیلئے عوام نے بڑھ چڑھ کر
عطیات دئیے اور چند گھنٹوں
میں چار لاکھ چالیس ہزار
ڈالر کے عطیات جمع ہوگئے ۔
تقریب سے تحریک انصاف ہوسٹن
کے کوآرڈینیٹر سجاد برکی
ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
Bookmarks