سفر جو اپنا قدم قدم پر صعوبتوں سے بھرا ہوا ہے
مگر مبارک ہو سرفروشو!یہی تو جنت کا راستہ ہے
یہی ہے راہ جس پہ چلنے والے خدا سے انعام پا گئے ہیں
اسی میں طائف کی وادیاں ہیں، یہی سجا دشت کربلا ہے
نہ غم کرو گر جہاں بھر میں، تم اجنبی آج بن گئے ہو
سنو خدا کا نبی تمہیں جنتوں کا مژدہ سنا رہا ہے
وہ ولولے آج ابن قاسم کے کیا فسانوں میں کھو گئے ہیں
نبی ﷺکی امت کے تن سے رستا ہوا یہ خون تم سے پوچھتا ہے
رضائے رب میں سروں سے باندھےکفن چلے غازیوں کے دستے
نہیں ہے پرواہ کوئی زمانے کی، پس انہیں رب کا آسراا ہے
نبیﷺ کے ہاتھوں پہ سر کٹانے کی بیعت کر کے چلو جوانو
لہو میں بھیگا ہوا فلسطین تمہاری راہوں کو تک رہا ہے
Code:http://www.4shared.com/audio/HqyOIqnc/Safar_Jo_Apna.html
Bookmarks