Results 1 to 6 of 6

Thread: کیا فرق ہے ان میں اور اًن میں!

  1. #1
    Sn1p3r's Avatar
    Sn1p3r is offline Advance Member
    Last Online
    16th September 2019 @ 01:20 PM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Qoh Kaaf
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    2,703
    Threads
    226
    Credits
    1,862
    Thanked
    145

    Default کیا فرق ہے ان میں اور اًن میں!

    عین جس روز (دس دسمبر) پاکستان میں انسانی حقوق کا دن ایک لازمی عالمی مجبوری کے طور پر منایا جا رہا تھا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ قومی انٹیلی جینس ایجنسیوں کو احکامات دے رہی تھی کہ ان گیارہ قیدیوں کو رشتے داروں سے ملوایا جائے جنہیں دھشت گردی کے الزامات سے عدالتی رہائی کے باوجود ان ایجنسیوں نے مئی کے مہینے میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے غائب کر دیا اور پھر عدالت کے روبرو ان افراد کے وجود سے سات ماہ تک مکرتی رہیں۔

    جب عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرینڈنٹ اور ان کے ڈپٹی کی گرفتاری کا حکم جاری کیا کہ جن کی موجودگی میں یہ افراد غائب ہوئے تھے اور ان افراد کی بازیابی نہ ہونے کی صورت میں مزید تادیبی احکامات جاری کرنے کا انتباہ کیا تب اچانک یہ گیارہ افراد کسی شدت پسند کیمپ پر‘چھاپے’ کے دوران برآمد بھی ہوگئے اور ان پر فیلڈ کورٹ مارشل کے لیے فردِ جرم بھی عائد ہوگئی۔ ایجنسیوں کے وکیلِ صفائی عدالت کو پھر بھی یہ بتانے میں ناکام رہے کہ انہیں کب اور کس جگہ سے گرفتار کیا گیا۔

    مقدمے کے دوران عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ آخر انٹیلی جینس ایجنسیاں کس قانون کے دائرے میں آتی ہیں اور کس اختیار کے تحت لوگوں کو حراست میں لیتی ہیں۔ (جبکہ ایک گذشتہ مقدمے میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں اعلی عدالت کا ایک بنچ یہ حکم صادر کر چکا ہے کہ ایجنسیاں براہ راست گرفتاریوں کے بجائے پولیس کے ذریعے لوگوں کو حراست میں لیں تاکہ یہ گرفتاریاں ریکارڈ پر رہیں)۔

    اس استفسار پر وکیلِ صفائی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ایجنسیاں کسی قانون کے دائرے میں نہیں آتیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ عدالت نے یہ سوال پوچھا ہو۔ چند برس پہلے سندھ ہائی کورٹ کے روبرو بھی کہا جاچکا ہے کہ ایجنسیاں وزارتِ دفاع کی انتظامی ماتحت ضرور ہیں لیکن اپنے فرائض کی انجام دہی میں آزاد ہیں۔

    سوال یہ ہے کہ اگر ایجنسیاں کسی بھی آئینی شق یا فوجداری قانون کے تحت نہیں تو پھر یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ آئی ایس آئی وزیرِ اعظم سیکرٹیریٹ کو جوابدہ ہے۔ ایم آئی آرمی ہائی کمان کے تحت ہے اور آئی بی وزارتِ داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے۔

    چلیے کسی اور کو نہیں تو آئی ایس آئی وزیرِ اعظم کو، ایم آئی بری فوج کے سربراہ کو اور آئی بی وزیرِ داخلہ کو تو اپنے اقدامات کے بارے میں اعتماد میں لیتی ہی ہوگی۔ اگر ایسا ہے تو پھر عدالت کے روبرو بیانِ حلفی میں تضادات کا کیا مطلب لیا جائے۔ کیا ایجنسیاں اپنے باسز کے کہنے پر ایسا کرتی ہیں یا باسز کو بھی پوری طرح اعتماد میں نہیں لیتیں۔

    کیا موساد، را، ایم آئی فائیو اور سکس، سی آئی اے یا ایف بی آئی کسی مینڈیٹ یا قانون کے دائرے میں رہ کر خفیہ آپریشن کرتے ہیں یا قومی سلامتی کے نام پر انہیں بھی بلا احتساب کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

    کیا موساد، را، ایم آئی فائیو اور سکس، سی آئی اے یا ایف بی آئی کسی مینڈیٹ یا قانون کے دائرے میں رہ کر خفیہ آپریشن کرتے ہیں یا قومی سلامتی کے نام پر انہیں بھی بلا احتساب کھلی چھوٹ حاصل ہے

    اگر ایسا نہیں تو سپریم کورٹ آف پاکستان ان ایجنسیوں کے لیے ازخود دائرہ کار طے کر کے اس پر عمل درآمد کیوں نہیں کروا سکتی۔ اگر یہاں بھی پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ عدلیہ بوجوہ معذور ہے تو کم ازکم سپریم کورٹ یہ تشریح تو کر سکتی ہے کہ کسی بھی قانون یا مینڈیٹ کے دائرے میں نہ آنے والے حساس سرکاری اداروں اور طالبان ، بی ایل اے، لشکرِ طیبہ اور سپاہ صحابہ میں کیا بنیادی فرق ہے۔ آخر ان تنظیموں کے بارے میں بھی تو کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس آئین یا قانون کو مانتی ہیں؟

    اور ہاں ! ایک برس پہلے غائب افراد کی بازیابی کے لیے حکومت نے سپریم کورٹ کی رضامندی سے جو عدالتی کیمشن قائم کیا تھا۔ کیا وہ قائم ہوگیا ہے یا ہونا ہے ؟ کیا اس کا پتہ یا کوئی ہاٹ لائن نمبر دستیاب ہے؟ مجھے نہیں چاہیے۔ ہزاروں غائب لوگوں کے رشتے داروں کو چاہیے!!

  2. #2
    alishah007's Avatar
    alishah007 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th January 2018 @ 07:02 PM
    Join Date
    26 Feb 2009
    Location
    Nottingham U.K
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    406
    Threads
    33
    Credits
    1,111
    Thanked
    35

    Default

    thanks for sharing

  3. #3
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے بھائی کون سا قانون اور کیسا قانون ۔۔۔
    صرف غریب کے لیئے قانون بقیہ جو جیسے چاہے اس کو روند لے

  4. #4
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default

    آپ کا شکریہ

  5. #5
    Sn1p3r's Avatar
    Sn1p3r is offline Advance Member
    Last Online
    16th September 2019 @ 01:20 PM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Qoh Kaaf
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    2,703
    Threads
    226
    Credits
    1,862
    Thanked
    145

    Default

    Sahi kaha hai.

  6. #6
    Sn1p3r's Avatar
    Sn1p3r is offline Advance Member
    Last Online
    16th September 2019 @ 01:20 PM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Qoh Kaaf
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    2,703
    Threads
    226
    Credits
    1,862
    Thanked
    145

    Default

    Thnx 4 liking.

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 12th September 2015, 04:05 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 24th June 2010, 01:44 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 25th November 2009, 01:25 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 23rd October 2008, 06:06 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •