Results 1 to 2 of 2

Thread: فٹنس و فیلڈنگ پر توجہ درکار ہے: وقار یونس

  1. #1
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default فٹنس و فیلڈنگ پر توجہ درکار ہے: وقار یونس


    السلام علیکم دوستو‏

    پاکستان‎ ‎کرکٹ‎ ‎ٹیم‎ ‎کے
    چیف‎ ‎کوچ‎ ‎وقاریونس
    نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ
    اور ورلڈ کپ2011 سے قبل
    پاکستانی ٹیم کو فٹنس کے
    مسائل سے بچنا ہوگا ۔یہاں
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
    چیف کوچ وقار یونس نے کہاکہ
    ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کا
    مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں
    فٹنس اور فیلڈنگ پر زور دینا
    ہوگا اور تربیتی کیمپ میں
    کھلاڑیوں کی فٹنس پرزیادہ
    زور دیا جارہا ہے ۔دورہ
    نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے
    لئے سلیکٹ ہونے والے
    کھلاڑیوںکی فٹنس اور فیلڈنگ
    بہتر کرنے کے لئے مسلسل
    ٹریننگ کروائی جائے گی ۔
    انہوں نے کہاکہ پاکستان میں
    ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ہمارے
    پاس فاسٹ بائولر کی کافی لاٹ
    ہے۔انہوں نے کہاکہ محمد عامر
    اور محمد آصف اچھے بائولر
    ہیں اور ان کی کمی ٹیم کو
    یقینی طور پر محسوس ہوگی
    لیکن جس طرح وہاب ریاض ،شعیب
    اختر عمر گل وغیرہ نے سائوتھ
    افریقہ میں کارکردگی دکھائی
    ہے اور اب تربیتی کیمپ میں
    پرفا رمنس دکھا رہے ہیں اسکو
    دیکھتے ہوئے کہا جاسکتاہے کہ
    دورہ کے دوران محمد آصف اور
    محمد عامر کی عدم موجودگی سے
    ٹیم کو زیادہ مسئلہ نہیں
    ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان
    کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل
    کرنے کے ہمیشہ سے حق میں
    ہوں ۔عمران خان کی قیادت
    میں1992 کاورلڈ کپ جیتنے
    میں نوجوان کھلاڑیوں کا بہت
    ہاتھ تھا ۔مخالف ٹیموں کو
    سینئرز کھلاڑیوں کے ساتھ
    کھیل کر ان کے کھیل کا اندازہ
    ہوتا ہے لیکن نیا کھلاڑی ان
    کے لئے مسئلہ کا باعث ہوتا
    ہے ۔ٹیم میں عمر اکمل ،احمد
    شہزاد ،یونس خان۔حفیظ
    اوراظہر علی وغیرہ سے کافی
    امیدیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ
    قومی ٹیم میںجب نئے لڑکوں کو
    شامل کیاجاتا ہے تو بعض
    کھلاڑی تو ایک سیریز کے بعد
    ہی منظر عام سے ہٹ جاتے ہیں
    اور جو ذہنی طور پر مضبوط
    ہوتے ہیں وہ دوبارہ ٹیم میں
    کم بیک کرتے ہیں اور خرم
    منظور نے بھی دوبارہ ٹیم میں
    کم بیک کیا ہے تاہم انھیں
    فٹنس کی تھوڑی سی مشکل ہے ۔
    وقار یونس نے کہاکہ میں
    پاکستان ٹیم میں بھی دلجمی
    کے ساتھ کھیلتا تھا اور
    پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ
    داری بھی عزت کے ساتھ ہی
    نبھائوں گا۔انہوں نے
    کہامحنت کرانا ہمارا کام ہے
    اور نتائج اللہ کے ہاتھ میں
    ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم
    کی کارکردگی بہتر بنانے کی
    پوری کوشش کررہے ہیں ،کیمپ
    میں بلے بازوں کی تکنیک بہتر
    بنائی جارہی ہے ۔‎

  2. #2
    alex5555's Avatar
    alex5555 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th December 2012 @ 08:52 PM
    Join Date
    29 Jul 2010
    Location
    Heaven
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    2,490
    Threads
    174
    Credits
    0
    Thanked
    80

    Default

    nice info

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 9th February 2014, 09:36 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 13th March 2011, 03:25 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 3rd January 2011, 12:55 AM
  4. Replies: 13
    Last Post: 11th December 2010, 11:49 PM
  5. Replies: 9
    Last Post: 17th June 2010, 09:32 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •