Results 1 to 7 of 7

Thread: تب بھی زندگی تھی جب زمین برف کا ایک گولہ تھا

  1. #1
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default تب بھی زندگی تھی جب زمین برف کا ایک گولہ تھا


    السلام علیکم دوستو‏

    ایک نئی تحقیق کے
    مطابق ستّرکروڑ
    سال قبل جب زمین
    پربرف کاراج تھا تو اس وقت زندگی کھلے
    سمندر کے اندر پنپ رہی تھی۔
    محققین کا ماننا ہے کہ انہیں
    اس بات کے ثبوت آسٹریلیا میں
    ملے ہیں کہ اس دور میں کہ جب
    ساری زمین جم گئی تھی، تب بھی
    سمندر میں ایسے مقامات تھے
    جو نہ صرف جمے نہیں تھے بلکہ
    وہاں خوردبینی جانداروں کی
    شکل میں زندگی بھی موجود
    تھی۔
    زمین برف کے اس دور میں ایک
    برفانی گولہ بن گئی تھی اور
    اسے ’سنو بال ارتھ‘ کہا جاتا
    ہے۔ اس دور میں موسمی حالات
    اتنے سخت تھے کہ زیادہ تر
    جانداروں کی نسل ختم ہوگئی
    تھی۔
    یہ تحقیق جیالوجی جرنل میں
    شائع ہوئی ہے۔
    برطانوی اور آسٹریلوی
    محققین کا کہنا ہے کہ انہیں
    جنوبی آسٹریلیا میں فلنڈر
    رینج کے دوردراز علاقوں میں
    اس برف کے زمانے کے ایسے ثبوت
    ملے ہیں جن کے مطابق وہاں
    ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود
    تھا۔انکےمطابق‎ ‎یہ‎ ‎ثبوت
    سات‎ ‎سوملین‎ ‎سال‎ ‎قبل
    برف‎ ‎کےاس دور کے ہیں جس سے ’سنو بال
    ارتھ‘ کا نظریہ سامنے آیا
    تھا۔ اس نظریے کے مطابق
    ہماری زمین اور سمندر اس دور
    میں جم گئے تھے اور ایسا نہ
    اس سے پہلےکبھی ہوا تھا اور
    نہ اس کے بعد ہوا ہے۔
    محققین کے مطابق یہ باقیات
    اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس
    برفانی دور میں بھی کہیں
    کہیں سمندر میں پانی مائع
    حالت میں موجود تھا اور شاید
    وہ خوردبینی جانداروں کی
    جائے پناہ بھی تھا۔
    یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر
    ڈین لی ہیرون کا کہنا ہے کہ
    ’پہلی بار ہمیں اس کا واضح
    ثبوت ملا ہے کہ طوفان سمندر
    کی تہہ کو متاثر کر رہے تھے۔
    اس کا مطلب ہے کہ ’سنو بال
    ارتھ‘ زمانے میں بھی پانی کے
    ایسے حصے تھے جہاں برف نہیں
    تھی‘۔
    ان کے مطابق سمندر کے یہ حصے
    اس بات کی تشریح کرتے ہیں کہ
    کیسے اس دور میں خوردبینی
    جاندار زندہ رہے اور اس کے
    بعد آنے ولے کیمبرین دور میں
    وہ پھلے پھولے اور ان میں
    تنوع آیا۔
    ’سنو بال ارتھ‘ نظریہ
    ’سنو بال ارتھ‘ نظریہ ایک
    خیال ہے اور جہاں سب اس بات
    پر متفق ہیں کہ ایک دور ایسا
    آیا تھا جب زمین پر برف کا
    راج تھا وہیں یہ سوال بھی
    اٹھتا ہے کہ اس کی وجہ کیا
    تھی اور اس کا اثر زمین پر کس
    پیمانے پر تھا۔
    کچھ لوگ اس بات پر بھی سوال
    اٹھاتے ہیں کہ اتنے سرد موسم
    میں زندگی کی بقا کیسے ممکن
    ہوئی تھی۔
    سالبرڈ کے یونیورسٹی سنٹر سے
    تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈگ
    بین جو کہ سنو بال ارتھ کی
    نسبت سافٹ بال ارتھ خیال پر
    یقین رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ
    اس نئی تحقیق سے اس خیال کو
    تقویت ملتی ہے کہ ’برف کے اس
    دور میں زمین مکمل طور پر
    نہیں جمی تھی‘۔‎

  2. #2
    *ESHA*'s Avatar
    *ESHA* is offline Advance Member+
    Last Online
    15th December 2019 @ 12:01 PM
    Join Date
    29 Mar 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    10,158
    Threads
    536
    Credits
    78
    Thanked
    164

    Default

    بہت اچھی انفارمیشن دی
    شکریہ

  3. #3
    Qamar Khalid's Avatar
    Qamar Khalid is offline Senior Member+
    Last Online
    25th November 2014 @ 06:53 PM
    Join Date
    30 Nov 2009
    Location
    ``~~``NAWABSHAH city of peace``~~``
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    4,053
    Threads
    201
    Credits
    930
    Thanked
    302

    Default

    nice info:

  4. #4
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default

    آپ بڑی محنت کرتے ہو تھریڈ بنانے میں
    آپ کا شکریہ جناب

  5. #5
    Ladla_Suraj's Avatar
    Ladla_Suraj is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd July 2017 @ 06:51 PM
    Join Date
    27 Mar 2010
    Location
    Attock
    Gender
    Male
    Posts
    602
    Threads
    23
    Credits
    2
    Thanked
    34

    Default

    niCe.... speciAl thAnksss......

  6. #6
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default

    آپ سب کا بہت شکریہ

  7. #7
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default

    Quote inaam1 said: View Post
    آپ بڑی محنت کرتے ہو تھریڈ بنانے میں
    آپ کا شکریہ جناب
    میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی شیئرنگ آپ سے کروں
    آپ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 16th March 2013, 11:25 PM
  2. یہ واقعہ بھی عجب میری زندگی کاتھا
    By Ladla Student in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 25
    Last Post: 6th December 2012, 11:43 AM
  3. Replies: 11
    Last Post: 10th February 2012, 01:29 AM
  4. Replies: 8
    Last Post: 11th January 2012, 11:15 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •