السلام علیکم دوستو
شعیب اخترنےکہاہےکہ
وہ دورہ نیوزی لینڈ میں میچ وننگ
پرفارمینس دکھا کر اسے یاد
گار بنانا چا ہتے ہیں۔پینتیس
سالہ شعیب اختر قومی ٹیم کے
ہمراہ چھ سال بعد نیوزی لینڈ
کا دورہ کر رہے ہیں ،دسمبر
دوہزار تین میں شعیب اختر نے
ویلنگٹن ٹیسٹ میں اٹھہتررنز
دے کر گیارہ وکٹ حاصل کر کے
پاکستان کو تن تنہا ٹیسٹ میچ
سات وکٹ سے جتوا دیا تھا۔اب
اسپیڈ اسٹار قومی ٹیم کے
ہمراہ ٹوئینٹی 20 میچو ں کی
سیریز کے لئے نیوزی لینڈ گئے
ہیں۔ شعیب اختر کو سلیکٹرز
نے ٹیسٹ میچو ں کے لئے منتخب
نہیں کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے
بات کرتے ہو ئے شعیب اختر نے
کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں
وہ میچ وننگ پرفارمینس
دکھانا چاہتے ہیں ،ایک سو
ستاون ونڈے میچو ں میں تیئس
اعشاریہ چھیالیس کی اوسط سے
دوسو چھیالیس وکٹیں حاصل کر
نے والے فاسٹ بولر کا کہنا ہے
کہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور
کر کٹ سے لطف اندوز ہو رہے
ہیں۔ پاکستان کے لئے دورلڈ
کپ کھیلنے والے شعیب اختر کا
کہنا ہے کہ دوہزر گیارہ ورلڈ
کپ میں وہ نمایاں کارکردگی
دکھا کر اسے قومی ٹیم کے لئے
یاد گار بنانے کی کوشش کریں گے
Bookmarks