Code:http://www.4shared.com/audio/XIbtqOt9/islam_hamara_hai.html
اسلام ہمارا ہے، ہم ہیں پاسباں اس کے
یہی دین پیارا ہے، ہم ہیں نگہباں اس کے
اس جہاں میں باقی ہے، اپنی آبرو اس سے
یہ توحید کا گلشن، اپنی رنگ و بو اس سے
اپنا خوں شامل ہے اس کی آبیاری میں
اپنی زندگی گزرے، اس کی پہرے داری میں
ہر نظام باطل کو، ختم کر کے چھوڑیں گے
کفر و شرک کا قانون، ضرب حق سے توڑیں گے
پھر سے رنگ فاروقی وقت کو دکھانا ہے
اور یہاں خلافت کا پھر سے دور لانا ہے
اپنے قبلۂ اوّل میں پھر وہی آذاں ہو گی
سر زمین اندلس میں یہ توحید بیاں ہو گی
سر زمینِ افغاں پہ پھر سے دین چھائے گا
اپنا دور پھر جعفرؔ ، اس جہاں میں آئے گا
پاکستاں کا مطلب کیا، لا الہٰ الّا اللہ
پورا کر دکھانا ہے، اپنی قوم کا یہ نعرہ
اپنی قوم کے بچوں کا، مستقبل سنواریں گے
اپنی قوم کے یہ ہیرو، کل یہی پکاریں گے
اسلام ہمارا ہے، ہم ہیں پاسباں اس کے
یہی دین پیارا ہے، ہم ہیں نگہباں اس کے
یہ فضا ہماری ہے، بحروبرّ ہمارے ہیں
کوہسار بھی اپنے ہیں، یہ پہاڑ سارے ہیں
اپنی سلطنت میں تو، یہ زمیں ہے ساری
یہ فلک کی چادر ہے، اس کی چار دیواری
اسلام ہمارا ہے، ہم ہیں پاسباں اس کے
یہی دین پیارا ہے، ہم ہیں نگہباں اس کے
Bookmarks