السلام علیکم دوستو
اسرائیل کی وزارت خارجہ کے
ایک ترجمان نے
بتایا ہے کہ ترکی اور
اسرائیل کے درمیان در پردہ
مزاکرات جاری ہیں اور دونوں
ممالک کے درمیان سفارتی
تعلقات جلد ہی معمول پر آ
جائیں گے۔
اس سال مئی میں امدادی سامان
غزہ لے جانے والے جہاز پر
اسرائیلی کمانڈوز کی
کارروائی کے بعد جس میں نو
ترک شہری ہلاک ہوگئے تھے،
ترکی نے پہلی مرتبہ اسرائیل
کے ساتھ سفارتی تعلقات کم
دیے تھے۔
لیکن اب اس بات کے کافی اشارے
مل رہے ہیں کہ ترکی اور
اسرائیل اپنے تعلقات بہتر
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ کے
ترجمان کا یہ بیان کہ ترکی
اور اسرائیل کے درمیان خفیہ
مزاکرات جاری ہیں ترکی کے
وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد
سامنے آیا ہے جس میں مسٹر
داووت گلو نے کہا تھا کہ وہ
اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر
کرنا چاہتے ہیں مگر اسرائیل
کو ترک شہریوں کی ہلاکت پر
معافی مانگنی ہو گی۔
Bookmarks