اسلام علیکم دوستوں۔
میں کراچی کا رہائشی ہوں اور ورچوئل یونی ورسٹی کا طالب علم ہوں۔
کمپیوٹر میرے شوق کے ساتھ ساتھ پروفیشن کا حصہ بھی ہے فوٹو شاپ ڈیزائنگ کا بھی شوق ہے مگر اچھی ڈیزائنگ نہیں آتی امید ہے یہاں کام کرکے مزید بہتری آسکے گی۔
مجھے آئی ٹی دنیا کے بارے میں ایک دوسرے فورم سے پتا چلا پھر یہاں کے سیکشنز اور رولز پڑھ کر جوائن کرلیا کیونکہ مجھے فیملی فورمز پسند ہیں جہاں گانے اور فلموں سے ہٹ کر کردار اور علم کو ترجیح دی جائے۔
ممکن ہے یہاں کچھ اچھے دوست بنا سکوں گا اور شاید کچھ پرانے دوستوں سے بھی ملاقات ہوجائے گی۔
اور امید کرتا ہوں کہ یہاں اچھا وقت گزرے گا۔
والسلام آپکا بھائی
Bookmarks