Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 13 to 19 of 19

Thread: ہمارے لئے ایک سبق اور ایک کہانی

  1. #13
    Saifullah878's Avatar
    Saifullah878 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th April 2016 @ 06:57 AM
    Join Date
    15 Jun 2010
    Location
    ❤❤
    Gender
    Male
    Posts
    4,554
    Threads
    312
    Credits
    945
    Thanked
    952

    Default

    Bohat achay bahi : . . . . .isi liay mn utdunya ko pasand krta hun in naik threads ki wja say ALLAH ap ko din dungni rat cugni tarqi day.AMEEN

  2. #14
    Iftekharuddin is offline Advance Member
    Last Online
    12th April 2020 @ 10:01 PM
    Join Date
    22 Feb 2010
    Posts
    601
    Threads
    10
    Credits
    66
    Thanked
    63

    Default

    Assalam o Alaikum
    اللہ ہم سب کو موت سے پہلے موت کی تیاری کی توفیق عطاء فرمائے

  3. #15
    F-16's Avatar
    F-16 is offline Senior Member+
    Last Online
    15th November 2016 @ 11:20 PM
    Join Date
    09 Mar 2007
    Gender
    Female
    Posts
    2,046
    Threads
    88
    Credits
    5
    Thanked
    227

    Default

    Nice keep it up

  4. #16
    King Mubashar's Avatar
    King Mubashar is offline Senior Member+
    Last Online
    1st February 2015 @ 11:28 PM
    Join Date
    17 Dec 2010
    Location
    Fsd & Sialkot:)
    Gender
    Male
    Posts
    1,709
    Threads
    38
    Credits
    925
    Thanked
    35

    Default

    nice g

  5. #17
    Mohsin Shah's Avatar
    Mohsin Shah is offline Senior Member+
    Last Online
    4th September 2012 @ 06:19 AM
    Join Date
    17 Nov 2009
    Location
    City of Iqbal
    Posts
    6,477
    Threads
    147
    Credits
    975
    Thanked
    553

    Default

    Keya Baat Hay Janaab

    Thank You

  6. #18
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote Irfan_shah said: View Post
    بسم اللہ الرحمٰن الرحيم

    السلامُ عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ






    قصہ ايک مچھيرے كا


    ايک دفعہ كا ذكر ہے كہ ايک تھا مچھيرا ، اپنے كام ميں مگن اور راضي خوشي رہنے والا۔

    وه صرف مچھلي كا شكار كرتا اور باقي وقت گھر پر گزارتا۔

    قناعت كا يہ عالم كہ جب تک پہلي شكار كي ہوئي مچھلي ختم نہ ہو دوبارہ شكار پر نہ جاتا۔





    ايک دن كي بات ہے کہ ۔۔۔۔

    مچھيرے کي بيوي اپنے شوہر کي شكار كردہ مچھلي كو چھيل كاٹ رہي تھي،

    كہ اس نے ايک حيرت ناک منظر ديكھا۔۔۔۔۔۔

    حيرت نے تو اسكو كو دنگ كر كے ركھ ديا تھا۔۔۔۔

    ايک چمكتا دمكتا موتي مچھلي كے پيٹ ميں۔۔۔

    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔

    سرتاج، سرتاج، آؤ ديكھو تو، مجھے كيا ملا ہے۔۔۔

    كيا ملا ہے، بتاؤ تو سہي۔۔۔

    يہ ديکھو اتنا خوبصورت موتي ۔۔

    كدھر سے ملا ہے..

    مچھلي کے پيٹ سے...

    لاؤ مجھے دو ميرى پيارى بيوى، لگتا ہے آج ہماري خوش قسمتي ہے

    جو اس كو بيچ كر مچھلي كے علاوه كچھ اور كھانا کھانے كو ملے گا...



    مچھيرے نے بيوى سے موتي ليا ...

    اور محلے كے سنار كے پاس پونہچا...

    السلام و عليكم

    و عليكم السلام

    جي قصہ يہ ہے کہ ہميں مچھلي كےپيٹ سے موتي ملا ہے...

    دو مجھے ، ميں ديكھتا ہوں اسے ..

    اوه ه ه ه ه ه ه ه ه، يہ تو بہت عظيم الشان ہے...

    ميرے پاس تو ايسي قيمتي چيز خريدنے كي استطاعت نہيں ہے...

    چاہے اپنا گھر ، دكان اور سارا مال و اسباب ہي كيوں نہ بيچ ڈالوں، اس موتي كي قيمت پھر بھي ادا نہيں کر سكتا ميں...

    تم ايسا كرو ساتھ والے شہر كے سب سے بڑے سنار كے پاس چلے جاؤ،

    ہو سكتا ہے كہ وه اسکي قيمت ادا كر سكے، جاؤ اللہ تيرا حامي و ناصر ہو...





    مچھيرا موتي لے كر، ساتھ والے شہر كے سب سے امير كبير سنار كے پاس پونہچا،

    اور اسے سارا قصہ كہہ سنايا...

    مجھے بھي تو دكھاؤ، ميں ديكھتا ہوں ايسي كيا خاص چيز مل گئي ہے تمہيں...

    اللہ اللہ ، پروردگار كي قسم ہے بھائي، ميرے پاس اسكو خريدنے کي حيثيت نہيں ہے..

    ليكن ميرے پاس اسكا ايک حل ہے، تم شہر كے والي کے پاس چلے جاؤ...

    لگتا ہے ايسا موتي خريدنے كي اسكے پاس ضرور حيثيت ہوگي...

    مدد كرنے كا شكريہ، ميں چلتا ہوں والي شہر کے پاس...



    اور اب شہر كے والي كے دروازے پر،

    ہمارا يہ مچھيرا دوست ٹھہرا ہوا ہے، اپني قيمتي متاع كے ساتھ ، محل ميں داخلے كي اجازت كا منتظر...

    اور اب شہر كے والي كے دربار ميں اس كے سامنے...

    ميرے آقا، يہ ہے ميرا قصہ، اور يہ رہا وه موتي جو مجھے مچھلي كے پيٹ سے ملا...

    اللہ اللہ.... كيا عديم المثال چيز ملي ہے تمہيں، ميں تو گويا ايسي چيز ديكھنے كي حسرت ميں ہي تھا ...

    ليكن كيسے اس كي قيمت كا شمار كروں....

    ايک حل ہے ميرے پاس، تم ميرے خزانے ميں چلے جاؤ...

    اُدھر تمہيں 6 گھنٹے گزارنے كي اجازت ہوگي۔

    جس قدر مال و متاع لے سكتے ہو لے لينا، شايد اس طرح موتي کي كچھ قيمت مجھ سے ادا ہو پائے گي...

    آقا، 6 گھنٹے!!!! مجھ جيسے مفلوک الحال مچھيرے كيلئے تو 2 گھنٹے بھي كافي ہيں...

    نہيں، 6 گھنٹے، جو چاہو اس دوران خزانے سے لے سكتے ہو، اجازت ہے تمہيں...



    ہمارا يہ مچھيرا دوست والي شہر كے خزانے ميں داخل ہو كر دنگ ہي ره گيا،

    بہت بڑا اور عظيم الشان ہال كمرا، سليقے سے تين اقسام اور حصوں ميں بٹا ہوا،

    ايک قسم ہيرے، جواہرات اور سونے كے زيورات سے بھرى ہوئي ...

    ايک قسم ريشمي پردوں سے مزّين اور نرم و نازک راحت بخش مخمليں بستروں سے آراستہ...

    اور آخرى قسم كھانے پينے كي ہر اُس شئے سے آراستہ جس كو ديكھ كر منہ ميں پاني آجائے...



    مچھيرے نے اپنے آپ سے كہا،

    6 گھنٹے؟؟؟

    مجھ جيسے غريب مچھيرے كيلئے تو بہت ہى زياده مہلت ہے يہ...

    كيا كروں گا ميں ان 6 گھنٹوں ميں آخر؟؟؟

    خير... كيوں نہ ابتدا كچھ كھانے پينے سے كي جائے؟؟؟

    آج تو پيٹ بھر كر كھاؤں گا، ايسے كھانے تو پہلے كبھي ديكھے بھي نہيں...

    اور اس طرح مجھے ايسي توانائي بھي ملے گي جو ہيرے، جواہرات اور زيور سميٹنے ميں مدد دے...





    اور جناب ہمارا يہ مچھيرا دوست خزانے كي تيسرى قسم ميں داخل ہوا...

    اور ادھر اُس نے والئيِ شہر كي عطاء كرده مہلت ميں سے دو گھنٹے گزار ديئے...

    اور وہ بھي محض كھاتے، كھاتے، كھاتے،.....

    اس قسم سے نكل كر ہيرے جواہرات كي طرف جاتے ہوئے،

    اس كي نظر مخمليں بستروں پر پڑى، اُس نے اپنے آپ سے كہا...

    آج تو پيٹ بھر كر كھايا ہے...

    كيا بگڑ جائے گا اگر تھوڑا آرام كر ليا جائے تو، اس طرح مال و متاب جمع كرنے ميں بھي مزا آئے گا...

    ايسے پر تعيش بستروں پر سونے كا موقع بھي تو بار بار نہيں ملے گا، اور موقع كيوں گنوايا جائے...

    مچھيرے نے بستر پر سر ركھا اور بس،،،، پھر وه گہرى سے گہرى نيند ميں ڈوبتا چلا گيا...



    اُٹھ ۔ اُٹھ اے احمق مچھيرے، تجھے دي ہوئي مہلت ختم ہو چكي ہے...

    ہائيں، وه كيسے؟؟؟

    جي، تو نے ٹھيک سنا ہے، نكل ادھر سے باہر كو...

    مجھ پر مہرباني كرو، مجھے كافي وقت نہيں ملا، تھوڑى مہلت اور دو...

    آه.. آه... تجھے اس خزانے ميں آئے 6 گھنٹے گزر چكے ہيں، اور تو اپني غفلت سے اب جاگنا چاہتا ہے...!

    اور ہيرے جواہرات اكٹھے كرنا چاہتا ہے كيا؟؟؟

    تجھے تو يہ سارا خزانہ سميٹ لينے كيلئے كافي وقت ديا گيا تھا...

    تاكہ جب ادھر سے باہر نكل كر جاتا تو ايسا بلكہ اس سے بھي بہتر کھانا خريد پاتا...

    اور اس جيسے بلكہ اس سے بھي بہتر آسائش والے بستر بنواتا...

    ليكن تو احمق نكلا كہ غفلت ميں پڑ گيا...

    تو نے اس كنويں كو ہي سب كچھ جان ليا جس ميں رہتا تھا۔

    باہر نكل كر سمندروں كي وسعت ديكھنا تونے گواره ہي نہ کي....

    نكالو باہر اس كو...

    نہيں، نہيں، مجھے ايک مہلت اور دو، مجھ پر رحم كھاؤ................



    (( يہ قصہ تو ادھر ختم ہو گيا ہے ))


    ليكن عبرت حاصل كرنے والي بات ابھي ختم نہيں ہوئي...

    اُس قيمتي موتي كو پہچانا ہے آپ لوگوں نے؟؟؟

    وه تمہارى روح ہے اے ابن آدم، اے ضعيف مخلوق!!

    يہ ايسي قيمتي چيز ہے جس كي قيمت كا ادراك بھي نہيں کيا جا سكتا...

    اچھا، اُس خزانے كے بارے ميں سوچا ہے كہ وه كيا چيز ہے؟؟؟

    جي، وه دنيا ہے...



    اسكي عظمت كو ديكھ ديکھ اسكے حصول كيلئے ہم كيسے مگن ہيں؟؟؟

    اس خزانے ميں ركھے گئے ہيرے جواہرات...!!!

    و تيرے اعمال صالحہ ہيں....

    اور وه پر تعيش و پر آسائش بستر،

    وه تيرى غفلت ہيں....

    اور وه كھانا-پينا،

    وه شہوات ہيں...



    اور اب اے مچھلي كا شكار كرنے والے دوست..

    اب بھي وقت ہے كہ نيندِ غفلت سے جاگ جا،، اور چھوڑ دے اس پر تعيش اور آرام ده بستر كو...

    اور جمع كرنا شروع كر دے ان ہيروں اور جواہرات كو جو کہ تيرى دسترس ميں ہي ہيں...

    اس سے قبل كہ تجھے دى گئي 6 گھنٹوں كي مہلت ختم ہو جائے...

    تجھے محض حسرت ہي ره جائے گي...

    خزانے پر مأمور سپاہيوں نے تو تجھے ذرا سي بھي اور زياده فرصت نہيں ديني،

    اور تجھے ان نعمتوں سے باہر نكال دينا ہے جن ميں تو ره رہا ہے
    اعلى

  7. #19
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    15th April 2024 @ 09:57 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,493
    Threads
    150
    Credits
    18,355
    Thanked
    721

Page 2 of 2 FirstFirst 12

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 27th March 2022, 12:44 PM
  2. پی ٹی اے ایس ایم ایس بلاک کھلوانے کا طریقہ
    By Sherazyamin in forum Mobile phones problems and Help Zone
    Replies: 0
    Last Post: 1st September 2015, 02:47 PM
  3. Replies: 19
    Last Post: 11th March 2014, 08:05 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 17th November 2013, 11:26 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 7th January 2010, 12:28 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •