جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے
اس حادثۂِ وقت کو کیا نام دیا جائے
میخانے کی توہین ہے، رِندوں کی ہتک ہے
کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے
ہے خُوئے ایازی ہی سزاوارِ ملامت
محمود کو کیوں طعنۂِ اِکرام دیا جائے
ہم مصلحتِ وقت کے قائل نہیں یارو
اِلزام جو دینا ہو، سرِعام دیا جائے
بہتر ہے اس بزم سے اُٹھ آئیے ۔۔۔۔
سَرقے کو جہاں لقمۂِ اِلہام دیا جائے
Bookmarks