Results 1 to 7 of 7

Thread: رسول اللہ کے ایک مجرم کے قتل پر زنادقہ کے عل&#

  1. #1
    noor_03 is offline Senior Member+
    Last Online
    4th January 2014 @ 11:36 AM
    Join Date
    11 Oct 2008
    Gender
    Male
    Posts
    57
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default رسول اللہ کے ایک مجرم کے قتل پر زنادقہ کے عل&#

    رسول اللہ کے ایک مجرم کے قتل پر زنادقہ کے علاوہ آج کوئی ناخوش نہیں

    حامد کمال الدین

    برہنہ کفر کی راہ پر گامزن ایک جیالا لبرلسٹ.. سرورِ دو عالم خاتم المرسلین کے ایک متفق علیہ حق کو مسلم معاشرے کے اندر ہمیشہ کیلئے ساقط ٹھہرانے کی خاطر ہونے والی دوڑ دوپ کا روحِ رواں، کہ جس میں وہ ملک بھر کے اندر اپنا ثانی نہیں رکھتا.. سید البشر کو آپ کے اس مسلمہ حق سے پاکستان نامی ایک ملک میں ”قانوناً“ محروم ٹھہرا دینے کیلئے سب سے زیادہ بے چین دیکھا جانے والا ایک بے لگام شخص، جو اپنی نجی گفتگو میں نہیں باقاعدہ رسمی بیانات میں آخری حد کو چلا جاتا رہا ہے __ جبکہ سب جانتے ہیں کہ ایک ایسا اعلیٰ سطحی عہدیدار، جس کو اور نہیں تو کم از کم اپنے اس منصب کے احترام میں ہی باقاعدہ رسمی بیانات دیتے وقت لگی لپٹی کہنے کی اچھی خاصی ضرورت رہتی ہے اور جس کو اپنے دل کی بات منہ پر لاتے ہوئے ہزارہا پردے تاننا پڑتے ہیں، پھر بھی وہ اپنے خبث باطن کو اٹھارہ کروڑ انسانوں کے سامنے لا دھرنے میں ذرہ بھر شرم محسوس نہیں کرتا اور رسول اللہ کے ایک مسلمہ حق کو پورے دھڑلے کے ساتھ اور کیمروں اور مائیکروفونوں کے آگے منہ پھاڑ کر ’کالا قانون‘ کہتا ہے، جو رسول اللہ کے اِس حق کو ساقط کروانے کیلئے بڑے عرصے سے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہے، اور بڑے دنوں سے رسول اللہ کے ہر ہر دشمن کے کلیجے پر ٹھنڈ ڈالتا اور آپ سے محبت کرنے والے ہر ہر شخص کے سینے پر صبح شام مونگ دلتا پھر رہا ہے __ اس کے قاتل کے فعل کو شریعت کی پامالی قرار دینے والے ہمارے مفتیانِ دین نے قوم کو آج تک یہ نہیں بتایا اور نہ شاید وہ اب بتائیں گے کہ رسول اللہ کے اس حق کو ’کالا قانون‘ کہنے کے حوالے سے اس شخص کی جو ہرزہ سرائی آپ کے سامنے منظر عام پر آ چکی ہے اور جس پر کوئی ندامت اور کوئی اظہارِ افسوس اس بدبخت کی زبان یا رویے سے کبھی سرزد نہیں ہوا، خود اس کی رو سے ایسے شخص کا حکم اللہ کی شریعت میں ویسے ہے کیا؟

    اور یہ بھی کیا خوب کہی کہ اس شخص کو شکایت محض اور محض ایک قانون کے کچھ پروسیجرل پہلوؤں سے تھی، شاتم رسول کی اُس سزا پر تو اس کا پورا پورا ایمان تھا! جی ہاں، تبھی تو وہ سی این این کی ایک کافرہ کو بار بار یقین دہانی کروا رہا تھا کہ کسی زیریں عدالت تو کیا، یہاں کی کسی عدالت عالیہ نے بھی اگر ایک عیسائی عورت کو نبی کو گالی دینے کے جرم میں سزاوار قرار دے ڈالا تو بھی وہ صدر پاکستان سے ”صدر“ کے اُس ”اختیار“ کی بدولت جو اس کو یہاں کا ”اسلامی دستور“ تفویض کرتا ہے، اس شاتم رسول کو ”معافی“ دلوا کر رہے گا، جی ہاں ”معافی“! اور بلکہ یہ کہ وہ صدر سے یہ یقین دہانی پہلے ہی حاصل کر چکا ہے! کیا سی این این کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اس نے یہ نہیں کہا کہ اس کی اس پارٹی کے حکومت میں رہتے ہوئے اور خود اس کے جیتے جی ایسی کسی سزا کا دیا جانا خارج از سوال ہے؟ بلکہ اس طرح کی باتیں وہ صبح شام کہتا نہیں پھر رہا تھا؟

    کیا واقعتا کسی پر مخفی ہے کہ ایک شخص کی صبح شام کی دوڑ دوپ کس لئے تھی، اور اس پر داد لینے کیلئے بار بار وہ ”کس طرف“ کو دیکھتا تھا؟

    کیا ایلیٹ فورس کا ایک تنخواہ دار ملازم جس نے اپنے آپ کو کسی بھی شخص سے بڑھ کر اپنے نبی کی ناموس کا ”گارڈ“ ثابت کرنے کی کوشش کی، صرف اور صرف ہماری گالیوں کا ہی مستحق ہے؟ اور کیا نبی کا وہ گستاخ جو اس کے ہاتھوں مرا، صرف اور صرف ہمارے خراجِ تحسین ہی کا مستحق ہے؟

    نبی کے اس عقیدت مند نے کوئی کیک نہیں کاٹا؛ اب وہ مرے یا بچے، مگر اپنی جانب سے وہ اپنے نبی کے حضور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔ چار ماہ کے ایک ننھے بچے کا باپ ہوتے ہوئے آخر کیسے اُس سے مخفی رہ سکتا ہے کہ دستورِ پاکستان کے تحت اور انگریز کے تاسیس کردہ ”تعزیراتِ پاکستان“ کے بموجب اس کے اِس ’جرم‘ کا کیا خمیازہ ہے اور اس سے اگلے ہی لمحے کیسا کیسا سلوک ہے جو اس کے ساتھ نہیں ہونے جا رہا؟

    یوں تو اس گارڈ سے بھی یہ پوچھنا چاہیے کہ ایک ایسے شخص کا قصہ پاک کرنے کیلئے وہ اپنے پاس کیا بنیادیں رکھتا تھا؟ اور اس کو قریب سے جاننے کے ناطے نبی کی بابت وہ اس کی کیسی کیسی جسارتوں سے مطلع تھا؟.... پھر بھی وہ ایک بات جسے پوری دنیا جانتی ہے اور جوکہ ایک اندھے کو بھی نظر آتی ہے بشرطیکہ وہ بصیرت کا اندھا نہ ہو.. وہ یہ کہ ممتاز قادری (اللہ اس کا رکھوالا ہو) نے آج ایک ایسے شخص سے زمین کو پاک کیا ہے جو اپنی سرکاری حیثیت میں رسول اللہ کے اُس حق کے خلاف، جو ایک مسلم معاشرے میں آپ کو علی الاطلاق اور تاقیامت حاصل ہے، نبی کے اس حق کے خلاف وہ سب سے بڑھ کر زبان دراز اور سب سے بڑھ کر بھاگ دوڑ کرنے والا شخص تھا۔ کیا کوئی شخص اِس حقیقت کا انکار کر سکتا ہے؟ اُس کے قتل پر ”اظہارِ درد“ کرنے والے دین دار ذرا دل پر ہاتھ رکھیں اور سب سے پہلے اِس حقیقت کو جھٹلا کر دکھائیں۔ اُس کی موت پر دکھ سے بے قابو ہو ہو جانے والے صالحین اور مفتیانِ کرام، اور ہر ساتویں دن منبر رسول پہ جا کھڑے ہونے والے خطبائے عظام پر اِس ’سفاکانہ واقعہ‘ پہ آنسو بہانے سے کہیں بڑھ کر حق ہے تو ان کے اپنے ایمان کا۔ فکر کریں تو اِس ایمان کی جو رسول کے دوستوں کو روز بارود سے ملیامیٹ ہوتا دیکھتا ہے مگر یہ ’ایمان‘ اور یہ ’غیرتِ دینی‘ جوش میں آتی ہے تو رسول کے ایک دشمن کے خلاف ہونے والی ایک ’مجرمانہ وسفاکانہ کارروائی‘ پر!

    اِس ’اندوہناک‘ حادثہ پر آج جس جس ”مسلمان“ نے نوحہ کیا ہے، وہ سوچے تو اس نے خود اپنے حق میں ہی کچھ بہت بڑی بڑی چیزوں کا نوحہ کر لیا ہے، کچھ ایسی بڑی بڑی چیزوں کا نوحہ جو اِس ’اندوہناک حادثہ‘ سے یقینا بڑھ کر ہیں!

    کیوں نہ ہو، کیا آج ملت کا ایک عظیم سپوت نہیں مرا، اور ساتھ ہی غیرت وحمیت ایمانی بھی....؟!

    کیا کسی نے ان کو نہیں بتایا کہ ایک مسلم معاشرے میں نبی کی عزت اور ناموس کتنی بڑی چیز ہے؟

    کون ہے جو نبی کے ایک گستاخ کا جنازہ پڑھے اور خدا سے اس کی مغفرت کیلئے دعا اور گریہ وزاری کرے؟!

    رونا تھا تو اس دن روتے جس دن یہاں نبی کی عزت اور ناموس پر حرف اٹھایا گیا تھا! رونا تھا تو اس بات پر روتے کہ نبی کی ناموس کے مجرم اقتدار کے ایوانوں میں دندناتے پھر رہے ہیں! رونے کیلئے آج کے دن کو کیا نسبت؟!

    تصور کیجئے، ایک شخص رسول اللہ کے اس حق کو یونہی ’کالا قانون‘ کہتا پھرتا رہتا اور پانچ دریا ؤں کا یہ صوبہ جس کے کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے خدا نے بحر ہند اور کوہِ ہمالیہ ہردو کو نوکر لگا رکھا ہے اور جس کے کھلیانوں کی سرسبزی اور شادابی ہر دم خدا کی نعمتوں کا ورد کرتی ہے، مسجدوں، میناروں اور اذانوں کا یہ دیس اپنے نبی کے ایک گستاخ کو پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گورنری کی میعاد پوری کرواتا اور گارڈ آف آنر دے کر فارغ کرتا! اپنے نبی کو جا کر کیا منہ دکھاتا؟! کیا کوئی خاص وجہ ہے کہ غازی علم الدین شہید بھی اِسی پنجاب کے حصے میں آیا تھا؟! ”عامر چیمہ“ نام کا ایک خوبصورت جھومر بھی اِسی پنجاب کے ماتھے پر سجا تھا؟! واہ رے پنجاب! نبی کے ساتھ تجھے کیا کوئی خاص نسبت تو نصیب نہیں ہو چکی؟! دیکھ، خدا تجھے بار بار سرخرو کراتا ہے!!! نبی کے سامنے شرمندہ ہونے سے رہ رہ کر بچاتا ہے!!! دیکھ، نبی کے گستاخ تیری چھاتی پر چلتے ہوئے کیونکر لڑکھڑاتے ہیں!!! نبی کے دشمنوں کے پا ؤں تلے تیری یہ زمین کیونکر لرزتی اور کھولتی ہے!!! پنجاب کبھی بھی خراسان سے پیچھے رہنے والا نہیں!!!

    کتب سیرت میں نقل ہوا ہے کہ معراج کی رات رسول اللہ ﷺ کو نیل اور فرات دیے گئے، جس کی تفسیر میں اہل علم کا کہنا ہے کہ وادیِ نیل اور وادیِ فرات کے یہ خطے نبی پر درود بھیجنے والی اور صبح شام آپ کا کلمہ پڑھنے والی امت کی دائمی ملکیت کر دیے گئے ہیں، جبکہ ماضی میں یہ بڑے بڑے فرعونوں اور نمرودوں اور ان کے بت خانوں کا دیس بنے رہے تھے؛ مگر اب قیامت تک یہاں پر صرف اور صرف محمدﷺ کا کلمہ پڑھا جائے گا؛ دوسرے لفظوں میں اب یہ خطے ہمیشہ کیلئے آپ کی ملکیت بن کر رہیں گے۔ لگتا ہے خدا نے اپنے نبی کو صرف نیل اور فرات نہیں، سندھ، چناب، جہلم، راوی اور ستلج بھی ہمیشہ کیلئے دے دیے ہیں، خواہ یہاں کے لبرلسٹوں اور نیشنلسٹوں کو یہ کتنا ہی برا لگے! یہاں بھی بت خانے نہیں قیامت تک نبی کی ناموس اور کلمہ پڑھنے والوں کے ورد سنے جائیں گے! یہ نیل یا بحرہ ٔ احمر ہی کا اعزاز نہیں، اباسین اور چناب اور راوی اور بحرہ ٔ عرب کے حصے میں بھی بڑے بڑے فرعون ہیں جن کو عبرت بنا کر یہ پوری دنیا کو دکھانے والے ہیں۔ سندھ اور مہران بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اب محمد ﷺ کی ملکیت ہیں۔ خدا کا یہ آخری نبی اللہ کے فضل سے مدینہ اور خیبر ہی میں نہیں اسلام آباد اور لاہور میں بھی اتنا ہی معزز ہے.... اور ابھی تو اللہ کی مدد سے دہلی کی رکی ہوئی کہانی بحال ہونی ہے!!! اور ابھی تو گنگا اور جمنا کو بھی اسی سمت میں بہنا ہے جس سمت کو نیل اور فرات اور سندھ اور راوی بہتے ہیں!!! ان شاءاللہ یہ سب خطہ اب قیامت تک کیلئے محمد ﷺ کا ہے!!! خواجہ ٔ یثرب اور اس کی ناموس اور اس کے دین سے بڑھ کر کوئی چیز اس کو عزیز نہیں ہو سکتی!!!


    وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ....!!!

    فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا....!!!

    إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا....!!!


  2. #2
    filmstarali's Avatar
    filmstarali is offline Senior Member+
    Last Online
    5th January 2015 @ 10:21 AM
    Join Date
    01 Jul 2010
    Location
    (¯`·.¸¸.-> °º ĸaracнι º° <-.¸¸.·´¯)
    Gender
    Male
    Posts
    2,600
    Threads
    162
    Credits
    1,075
    Thanked
    379

    Default




    I Love ITDunya

    Image size in Signature = 30 KB Maximum


  3. #3
    *Sahir* is offline Advance Member
    Last Online
    18th March 2024 @ 06:06 AM
    Join Date
    24 Dec 2009
    Location
    IT.Dunya.Com
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    4,565
    Threads
    264
    Credits
    1,404
    Thanked
    398

    Default


  4. #4
    naqi's Avatar
    naqi is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    17 Nov 2009
    Location
    dxb
    Gender
    Male
    Posts
    810
    Threads
    90
    Credits
    65
    Thanked
    103

    Default


  5. #5
    farhan ali khan's Avatar
    farhan ali khan is offline Senior Member+
    Last Online
    1st July 2021 @ 12:02 AM
    Join Date
    21 Apr 2009
    Age
    36
    Posts
    51
    Threads
    3
    Credits
    82
    Thanked
    3

    Default

    bhot khub bhai jan Allah apko jazah day ameen ...

  6. #6
    Shams Uddin is offline Member
    Last Online
    16th June 2023 @ 08:18 AM
    Join Date
    13 Jan 2015
    Location
    Khairpur Mir's
    Age
    23
    Gender
    Male
    Posts
    429
    Threads
    62
    Thanked
    582

    Default

    ameen

  7. #7
    Taleefat is offline Member
    Last Online
    29th November 2016 @ 03:14 PM
    Join Date
    16 Jun 2016
    Location
    مل&
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    70
    Threads
    7
    Thanked
    4

    Default

    کوئی حوالہ بھی دیجئے کتاب کا

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 22nd October 2019, 10:37 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 9th December 2015, 08:26 AM
  3. Replies: 6
    Last Post: 13th April 2010, 05:27 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 7th January 2010, 12:28 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •