پتے کاٹنے والی چیونٹیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کے مطابق ایسی چیونٹیاں جن کے دانتوں کا اثر ختم ہو جاتا ہے وہ ریٹائر ہو جاتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ایروگن کے سائنسدانوں کے مطابق بوڑھی چیونٹیاں، جوان چیونٹیوں کے برعکس کم پتے کاٹتی ہیں۔

تحقیق کارورں کے مطابق پتے کاٹنے والی چیونٹیوں کو کیڑے مکوڑوں کی دنیا کا کسان کہا جاتا ہے۔
...
تحقیق کارورں کے مطابق پتے کاٹنے والی ہر ایک چیونٹی اپنے وزن سے پچاس فیصد زیادہ پتے کاٹ سکتی ہے۔

یہ چیونٹیاں ایک چھوٹے سے جلوس کی شکل میں ان پتوں کو اپنے گھر لے کر جاتی ہیں جہاں اُن پتوں کو اپنی افزائش بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تحقیق کارورں کے مطابق بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ اِن چیونٹیوں کے دانت کمزور ہو جاتے ہیں یا اُن کی تیزی کم ہو جاتی ہے اور ایسی چیونٹیاں جو زیادہ عمر رسیدہ ہو جاتی ہیں وہ یہ کام مکمل طور پر چھوڑ دیتی ہیں۔

عمر رسیدہ چیونٹیاں پتے کاٹنے کا کام نوجوان چیونٹیوں پر چھوڑ دیتی ہیں اور وہ پتوں کو اپنے گھروں لے جانے میں اپنی مدد فراہم کرتی ہیں