دوریاں


اسلام علیکم ساتھیو، سوچا کہ آج کیوں نہ کچھ کس کے لیے کس کے متعلق کچھ آپ سے شیئرکروں،
سو میں لکھنے میں کتنا کامیاب ہُوا ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ توآپ ہی کرسکتے ہیں،،،،،

توصاحبو، زندگی بھی کتنی عجیب ہے ، کیوں کہ اس میں کوئی بہار کی طرح ہرا بھرا ہنستا مُسکراتا
دکھائی دیتا ہے تو کوئی خزاں کی موسم میں خالی خالی درختوں اور پھولوں کی ڈالیوں کی طرح
اس آس میں نظرآنے لگتا ہے کہ کب خوشیوں کی بہارآئے گی اورہرا بھرا بھیس لیکر آئے گی ،

یہ ہی حال میرے ایک دوست کا ہُوا جس نے اُمیدوں کے دامن کواپنے ہاتھ سے نہ چھوڑا
کسی کی چاھت میں اپنی ہرخوشی قربان کرتا رہا یہاں تک کہ اپنے بچپن کے دوست کو
بھی کسی کی محبت کے لیے چھوڑ چُکا ، اُس کوکیا پتا تھا کہ وہ جس کی چاہت اور
محبت میں ہرچیزکوچھوڑ رہا ہے وُہی اُس کی زندگی کوبہت دورلے کرزمین بوس
کردے گی ، اور اُس جگہ پرپہنچائے گی جہاں صرف اور صرف دُوریاں ہی د‘وریاں
ہوتی ہیں ،، جی ہاں ،، یہ سچ ہے جوایک حقیقت کے روپ میں میرے اور آپ سب کے
پیارے دوست ناصر(درپن رُخ) کے ساتھ ہُوا جس کی کمی آج بھی بہت شدت سے
محصوص ہو رہی ہے ،، دُوریاں توسب کے لیے ہیں لیکن اس طرح کی دُوریاں اللہ پاک
کسی کو نہ دکھائے ،،، دُعائے خیرناصرکے لیے ،،، شکریہ