Results 1 to 11 of 11

Thread: موٹاپا ایک گھمبیر مسِلہ

  1. #1
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Thumbs up موٹاپا ایک گھمبیر مسِلہ


    موٹاپا obesity
    قارئین !
    موٹاپا یا
    obesity
    آج کی دنیا کا ایک اھم طبی مسئلہ بنا ہوا ہے ترقی یافتہ ممالک ہوں یا ترقی پذیر سب موٹاپے کی مشکل سے دوچار ہیں ،ترقی یافتہ ممالک میں ایک تہائی اور ترقی پذیر ملکوں میں ہردس میں سے ایک فرد موٹاپے کا شکار ہے ۔

    موٹاپے کی وجوھات میں کھانے پینے میں بے اعتدالی اور عدم انتظام ،فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ،ورزش و متحرک رھنے کے فوائد سے آشنا نہ ہونا نیز موٹاپے کے خطرناک اثرات سے عدم آگہی شامل ہے ۔

    ہمارے معاشرے میں اب موٹے لوگوں کو خوشحال نہیں سمجھا جاتا بلکہ ان کا مذاق اڑایا جاتاہے ہمارے سماج کا یہ ایک بڑ ا روگ ہے اس کی وجہ سے موٹاپے کا شکار لوگ ذہنی الجھن اور depression میں مبتلاء ہوجاتے ہیں دوسری طرف سے ایسے بہت سے ادارے ہیں جو موٹاپا ختم یا کم کرنے کے بلند بانگ دعوے تو ضرور کرتے ہیں لیکن گاھکوں سے پیسے اینٹھنے کے بجاے انہیں اور کوئي کام نہیں آتا اس بات سے بھی موٹاپے کا شکار لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجاتاہے اور ان کے ذھنی تناؤ میں کئي گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔

    قارئین محترم ! ان حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو موٹاپے کے بارے میں پوری طرح آگاہ کیاجاۓ تاکہ وہ معقول طریقے سے علاج کروائيں اور انہیں کونسلنگ دی جاے تاکہ وہ اپنی پوزیشن کو سمجھ کر اس سے سمجھوتا کرسکیں ۔

    قارئین محترم ! طب یہ کہتی ہےکہ فوری طور پر اور تیزی سے وزن تو گھٹایا جاسکتا ہے لیکن ایسا جسم سے پانی کے زیادہ مقدار میں نکلنے سے ہی ممکن ہے اس عمل سے چربی براے نام ہی کم ہوتی ہے

    اب سوال یہ ہے کہ کیا جسم سے ان دونوں اجزاء کو فوری طور پر گھٹانا آسان ہے ؟جواب یہ ہے کہ جی نہیں اس حقیقت پر ذرہ غور کریں کہ جسم سے ایک پاؤنڈ چربی گھٹانے کے لۓ تین ہزار پانچ سو حرارے یعنی calories جلانا ضروری ہے جو معمول کے مطابق مسلسل آٹھ گھنٹے پیدل چلنے یا پانچ گھنٹے بغیر رکے دوڑنے کے بعد ہی ممکن ہے اور اگر کوئي یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ ہرہفتے ایک کیلو وزن کم کرسکتا ہے تو یہ عمل طبی لحاظ سے خطرناک ہے علم طب اس کی اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ اس طرح سے وزن گھٹانے سے جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں جو موٹاپے سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں ۔

    قارئین محترم ! یاد رکھیں یہ طب کامسلمہ نظریہ ہےکہ صرف محنت و مشقت اور بھاگ دوڑ ہی سے جسم کی چربی کو جلایا یعنی استعمال کی جاسکتا ہے دوسرا کوئي طریقہ ھرگز نہیں ہے اس میں اطباء کے درمیان کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے ۔

    لوگ اپنا وزن گھٹانے کے لۓ عجیب و غریب طریقے استعمال کرتے ہیں انمیں فاقہ کرنا بھی شامل ہے جب کوئي فرد فاقہ کرتا ہے یا کم حرارے والی غذا استعمال کرتا ہے تو جسم خوراک کی شدید کمی کا شکار ہوجاتاہے اور کیمیائي تبدیلیوں میں کمی کردیتا ہے تاکہ جسم میں موجود چربی کے ذخیرے کو بچایا جاسکے دوسرے الفاظ میں جسم فاقے کی صورت میں کم سے کم حرارے استعمال کرتا ہے لھذا فاقہ ختم کرنے کے بعد جسم معمول کے مطابق کام کرنے لگتا ہے اور پھر سے اضافی چربی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے اور نتیجہ میں کچھ ہی دنوں میں وزن پہلے جیسا ہوجاتا ہے ،بعض لوگ شکریت لینا بند کردیتے ہیں اس سے خطرناک مسائل پیدا ہوسکتے ہیں کیونکہ مختلف غذائيں جسم کو مختلف تونائياں عطا کرتی ہیں اور شکریات کی کمی کردینے سے یا غذا سے خارج کردینے سے جسم سے صرف پانی خارج ہوگا روغنیات خارج نہیں ہونگے لھذا اس روش میں مضر عنصر کے اخراج کے بجاۓ مفید عناصر خارج ہوتے ہیں جس سے صرف نقصان ہیں نقصان ہوتا ہے اگر انسان شکریات کے بجاے روغنیات سے پرھیز کرے تو کہیں بہتر ہے ۔

    حقیقت یہ ہے کہ وزن کو گھٹانا اور بڑھنے نہ دینا کوئي آسان کام نہیں ہے لوگوں کا وزن مختلف وجوھات کی بنا پر بڑھتا گھٹتا رھتا ہے اور یہ دعوی کرنا کہ ورزش کے بغیر وزن کم کیا جاسکتاہے سراسر جھوٹ ہے وزن کو کامیابی سے گھٹانے کے لۓ ضروری ہے کہ مستقل مزاجی اور سنجیدگي سے زندگی کی روش بدلی جاۓ اور ورزش کی جاے اس میں ورزش اور کھانے پینے کی باقاعدہ منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے ۔

    ماھرین کا اتفاق ہے کہ وزن کم کرنے کے بہترین طریقے روغنیات کا کم استعمال اور پابندی سے ورزش کرنا ہے ۔

  2. #2
    *Sahir* is offline Advance Member
    Last Online
    18th March 2024 @ 06:06 AM
    Join Date
    24 Dec 2009
    Location
    IT.Dunya.Com
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    4,565
    Threads
    264
    Credits
    1,404
    Thanked
    398

    Default

    اچھی شئیرنگ ہے
    شکریہ

  3. #3
    tanha16 is offline Junior Member
    Last Online
    3rd February 2011 @ 06:47 PM
    Join Date
    06 Jan 2011
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    965
    Thanked
    0

    Default

    good

  4. #4
    saeed80's Avatar
    saeed80 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th February 2016 @ 10:17 AM
    Join Date
    04 Jan 2011
    Gender
    Male
    Posts
    392
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    23

    Default

    Good Sharing

  5. #5
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت اچھی انفارمیشن شئیر کی آپ نے
    جزاک اللہ

  6. #6
    Join Date
    15 Aug 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    823
    Threads
    33
    Thanked
    44

    Default

    Wonderful Sharing !!

  7. #7
    mooon4u is offline Junior Member
    Last Online
    3rd November 2011 @ 04:25 PM
    Join Date
    02 Jan 2011
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    very good informatic hay

  8. #8
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default

    Quote sahirali said: View Post
    اچھی شئیرنگ ہے
    شکریہ
    شکریہ بھائی

  9. #9
    MNaeemmughal is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2021 @ 12:50 PM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    145
    Threads
    15
    Credits
    47
    Thanked
    2

    Default

    Great sharing

  10. #10
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

  11. #11
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:27 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,494
    Threads
    150
    Credits
    18,358
    Thanked
    721

    Default

    Quote Baazigar said: View Post
    Thanks for Sharing
    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 20th February 2015, 02:06 AM
  2. Replies: 25
    Last Post: 13th February 2013, 12:42 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 11th December 2011, 01:45 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 13th October 2011, 12:45 AM
  5. Replies: 41
    Last Post: 15th July 2010, 12:39 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •