سوال نمبر ایک کا جواب ۔۔۔۔۔ جنت کا وہ دروازہ جس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے وہ ہے
باب الرّیّان
سوال نمبر دو کا جواب ۔۔۔۔۔ جھنم کا سب سے نچلا درجہ ہے
الھاویۃ
سوال نمبر تین کا جواب ۔۔۔۔۔ قبر میں سب سے پہلے تین سوال مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔
پہلا سوال۔۔۔۔ من ربّک؟ یعنی تمھارا رب کون ہے؟
دوسرا سوال ما دینک؟ یعنی تمھارا دین کیا ہے؟
تیسرا سوال من نبیّک؟ یعنی تمھارا نبی کون ہے؟
سوال نمبر چار کا جواب ۔۔۔۔ عورتوں میں سب سے پہلے ایمان حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا لائیں۔
مردوں میں سب سے پہلے ایمان حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللہ تعالی عنہ لائے۔
بچوں میں سب سے پہلے ایمان حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ و کرّم اللہ وجھہ لائے۔
پانچویں سوال کا جواب ۔۔۔ تھوڑا تھوڑا نازل ہوتا گیا حتی کہ تئیس 23 سال میں مکمل نازل ہوگیا۔۔۔
Bookmarks