السلام عليكم دوستو
پاکستان کرکٹ بورڈ نے
شاہد آفریدی کو کپتان
برقرار رکھتے ہوئے نیوزی
لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز
کے لیے سولہ رکنی ٹیم کا
اعلان کردیا ہے۔ وکٹ کیپر
کامران اکمل ایک بار پھر ٹیم
میں واپس آ گئے ہیں لیکن
تجربہ کار بیسٹمین محمد
یوسف ٹیم میں جگہ بنانے
میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
سلیکٹروں نے ٹیسٹ ٹیم
کے کپتان مصباح الحق کو
ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان
مقرر کیا ہے۔
بورڈ نے غالباً شاہد
آفریدی کے حالیہ بیانات
سے اظہار ناراضگی کے طور
پر مصباح الحق کو نائب
کپتان بنا کر انہیں ایک
پیغام بھی دینے کی کوشش
کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے
سیریز کے لیے اعلان کردہ
ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل
ہے: شاہد آفریدی ) کپتان(
محمد حفیظ، کامران اکمل،
یونس خان، مصباح الحق، اسد
شفیق، عمراکمل، عبدالرزاق،
عبدالرحمن، سعید اجمل، شعیب
اختر، عمرگل، وہاب ریاض،
سہیل تنویر، تنویراحمد اور
احمد شہزاد۔
Bookmarks