Results 1 to 4 of 4

Thread: زندگی مختصر ھے

  1. #1
    Join Date
    20 Apr 2010
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,114
    Threads
    242
    Thanked
    67

    Default زندگی مختصر ھے



    زندگی مختصر ھے


    *****

    یہ بات سبھی تسلیم کرتے ہیں،لیکن کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے بعد اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالتے بھی ہیں۔ ہر آنے جانے والی گھڑی یہ بتاتی ہے کہ اب ایک لمحہ اور گزر گیا، اب وہ نہیں آئے گا۔ یہ گزرتے ہوئے لمحات یہ بھی باور کراتے ہیں کہ اگر ہوش مند ہو تو آنے والے لمحوں کو اس طرح ضائع نہ کرنا جیسا کہ اب تک کیے ہیں۔

    زندگی میں کامیابی اور ترقی کا پیمانہ یہ ہے کہ آدمی کے کوئی دو دن ایک سے نہ ہوں۔ اسی پیمانے کا اطلاق نئے سال پر بھی ہوتا ہے۔ ایک مسلمان ہونے کے ناتے ہماری فکر آخرت بھی اس پیمانے سے الگ نہیں۔ گزشتہ برس اگر آپ نے فرائض کی ادائیگی کا اہتمام کیا تھا تو اس سال اس اہتمام کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ کم از کم ایک قدم ضرور آگے بڑھایا جائے۔ مثال کے طور پر، اس سال تکبیر اولیٰ کی فکر بھی کی جائے اوراس کا اہتمام کرنے کی کوشش کی جائے۔

    لیکن دوسری جانب ہوتا یہ ہے کہ ہم اپنی جانب دیکھنے کے بجائے دوسروں کی طرف دیکھتے رہتے ہیں۔ فطرت کا قانون یہ ہے کہ آدمی دوسروں کی جانب دیکھنے اور ان پر تنقید و تنقیص کرنے کے بجائے یہ دیکھے کہ اس نے خود اپنی بہتری کے لیے کیا کیا۔ وہ یہ سوچے کہ اس کا آنے والا کل گزشتہ کل سے کتنا بہتر ہوسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ کیا کرسکتا ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا شخص کامیاب و سرخ رو نہیں ہوا جس نے اپنی اصلاح اور بہتری بجائے دوسروں کی اصلاح میں سر کھپایا ہو۔ تبلیغ جو بہ ظاہر دوسروں کے پاس جاکر دین کی بات پہنچانے کا نام ہے، دراصل خود اپنی ہی اصلاح کا ایک عمل ہے۔ چناں چہ آدمی جس سے بات کرتا ہے، وہ خواہ عمل کرے یا نہ کرے بات کرنے والا تو عموماً اس بات پر ضرور عمل پیرا ہوجاتا ہے۔

    زندگی یقینا بہت مختصر ہے، لیکن یہ بھی ایک نفسانی فریب ہے کہ گزرے ہوئے لمحات بڑے طویل محسوس ہوتے ہیں۔ اس فریب سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آدمی فی الفور اپنی زندگی کو فطرت کے نظام کے تابع کردے۔ فطرت کا یہ نظام سب کا سب اسلامی تعلیمات کی صورت میں مکمل اور زندگی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ اگرچہ مختصر زندگی کو کامیاب بنانے کے دوسرے نظام بھی لوگوں نے ایجاد کیے ہیں، لیکن وہ سب انسانی عقل اور تجربے کی پیداوار ہیں۔ دو انسانوں کا تجربہ اور مزاج یک ساں نہیں ہوسکتا، لہٰذا اس تجربے کی روشنی میں تیار کیا گیا نظام بھی تمام انسانوں کے لیے یکساں طور پر مفید نہیں ہوسکتا۔

    اس کے مقابلے میں اسلام کانظام اللہ تعالیٰ کا تیار کردہ ہے، اور اللہ تعالیٰ وہ ہیں جنھوں نے خود اس کائنات کو تخلیق فرمایا ہے۔ چناں چہ یہ کہنے میں کوئی عار ہے اور نہ کوئی شک کہ اگر کوئی انسان خود کو سو فی صد فطرت کے تابع کرنا چاہتا ہے اور خود کو فطرت کے نظام کے مطابق ڈھال کر اپنے اندر بہتری لانا چاہتا ہے تو صرف اور صرف اسلام ہی اسے وہ راستہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے آدمی کامیاب و کامران زندگی گزار سکے اور اپنے آنے والے کل کو گزشتہ کل سے بہتر بنا سکے، اس مختصر سی زندگی میں بھی اور آنے والی لا محدود زندگی میں بھی

  2. #2
    *Sahir* is offline Advance Member
    Last Online
    18th March 2024 @ 06:06 AM
    Join Date
    24 Dec 2009
    Location
    IT.Dunya.Com
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    4,565
    Threads
    264
    Credits
    1,404
    Thanked
    398

    Default

    جزاک اللہ

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    جزاك الله خير

  4. #4
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    15th April 2024 @ 09:57 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,493
    Threads
    150
    Credits
    18,355
    Thanked
    721

    Default

    جزاك الله

Similar Threads

  1. زندگی میں ہمارے ساتھ چلنے والا ہر شخص
    By Silent Tears Sajid in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 6
    Last Post: 31st October 2014, 08:48 PM
  2. ہر شخص زندگی میں تنہا لگے مجھے
    By IT_DOCTOR in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 7
    Last Post: 13th February 2012, 12:51 AM
  3. خدا سے تیری زندگی مانگی ھے
    By ~*$ahil*~ in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 13
    Last Post: 9th February 2012, 12:31 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 8th March 2011, 10:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •