یہ خبر بی بی سی میں آج ہی چھپی ہے
پشاور:سکول کے باہر دھماکہ، ایک ہلاک
پشاور میں پچھلے چند مہینوں سے سکولوں پر حملوں میں شدت آئی ہے
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک نجی سکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
پشاور پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پشاور صدر کے علاقے نوتھیا میں اس وقت پیش آیا جب ایک نجی سکول کے باہر کھڑی ریڑھی میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس اہلکار محسن خان نے بی بی سی اردو کے دلاور خان وزیر کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ریڑھی چلانے والا بچہ ہلاک اور ایک بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
اس واقعہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول کی ہے۔
پشاور میں پچھلے چند مہینوں سے سکولوں پر حملوں میں شدت آئی ہے۔ اس سے پہلے بھی شہر کے مضافاتی علاقوں میں متعدد سکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Bookmarks