تحریک طالبان پاکستان کے رہنما قار ی حسین بلیک لسٹ(اردو ٹائمز)
واشنگٹن: امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما اور مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کو تربیت دینے والے قاری حسین کو بلیک لسٹ کردیا ۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ اور خزانہ نے پاکستانی طالبان رہنما قاری حسین کو بلیک لسٹ کردیا ہے اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر ان کے امریکہ میں اثاثوں کو منجمد کردیا ہے اور امریکیوں کو ان سے مالی لین دین کرنے سے منع کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ افغانستان میں سی آئی اے مرکز پر خودکش حملے میں سات امریکی ایجنٹ ہلاک ہوئے تھے۔ جس کے حملہ آورکو مبینہ طور پر قاری حسین نے تربیت دی تھی اور پاکستان میں بھی متعدد خودکش حملوں کا ذمہ دار بھی ہے ۔
Bookmarks