اسلامُ علیکم دوستوں۔ مُجھے اُمید ہے کہ سارے آئی ٹی ڈی دوست مزے سے ہونگے۔
آج میں آپ کو یاہو میل بیٹا سے مانوس کرانا چاہونگا۔ یاہو میل بیٹا ، یاہومیل کا نیا ترین ورژن ہے۔ یہ ورژن یاہو کے پُرانے ورژن سے کافی بہتر ہے جسکی چند خوبیاں زیل ہیں۔
1) اسکی سپیڈ پُرانے ورژن سے کافی تیز ہے۔
2) اس ورژن میں سپام کے خلاف حفاظت بہت مضبو ط ہے۔
3) اسکی میمیوری لامحدود ہے یعنی آپ جو چاہیں سیو کرسکتے ہیں۔
4) اس میں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ میسج اور ایس ایم ایس کے ذریعے فوری کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔
5) اس میں سے آپ اپنے موبائیل کے ذریعے کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔
ان خوبیوں کے علاوہ اسکا اسٹائیل ، فارمیٹ ، طریقہ کار وغیرہ پُرانے ورژن سے کافی بہتر ہے۔ اس ورژن میں آپ بیک وقت کافی ای میل کھول سکتے ہیں، پڑھ سکتے ہیں، اور رائیٹ بھی کرسکتے ہیں۔ ہے نا مزے کی بات (آل ان ون)۔ اسکی اٹیچمنٹ اور اپلوڈنگ کی سپیڈ پرانے ورژن سے بہتر ہے۔ اسکے علاوہ، اس ورژن میں اور بہت کُچھ ہے جو آپ
چاہیں گے۔
وہ تمام یاہومیل کے ممبرز یاہو میل بیٹا میں کنورٹ ہوسکتے ہیں۔ یاہو میل بیٹا میں کنورٹ ہونے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں اور اپنی آئی ڈی پہ سائن ان ہو کر یاہو میل بیٹا کے مزے لوٹ لیں۔
یاہومیل بیٹا
اب مُجھے اجازت دیجئے اور اپنی دُعاوں میں یاد رکھیں۔
اللہ حافظ ۔
رحمت اللہ خٹک۔
Bookmarks