(میڈیم لیول)
ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک ذہین شخص کی ذہانت کے بہت چرچے تھے۔
ایک دن ایک سیاح نے اس کے گھر کا دروازہ کھٹ کھٹا یا۔
جب وہ ذہین شخص باہر آیا تو سیاح نے اس سے کہا کہ میں نے ہر شخص کی ذبان سے آپ کی ذہانت کی بہت تعریف سنی ہے اگر اگر آپ میرے تینوں بچوں کی عمریں بتا سکے تو میں آپ کی ذہانت کا قائل ہوجائوں گا۔ اور واپس اپنے ملک جاکر اپنے سفر نامے میں آپ کا ذکر ضرور کرونگا۔
ذہین شخض نے جواب دیا کہ اگر آپ مجھے کوئی اشارہ دیں تو میں آپ کے بچوں کی عمریں بوجھنے کی کوشش کرسکتا ہوں۔
سیاح نے کہا کہ اگر بچوں کی عمر کو آپس میں ضرب دیا جائے تو جواب 36 آتا ہے۔
ذہین شخص نے کچھ دیر سوچا اور کہا کہ اتنا اشارہ کافی نہیں ہے۔
سیاح نے کہا کہ اگر ان کی عمروں کو آپس میں جمع کردو تو جواب آ پ کے مکان کا نمبرہوگا۔
ذہین شخص نے پھر کچھ دیر سوچ کر کہا کہ اشارہ ابھی بھی ناکافی ہے۔
سیاح نے کہا کہ میں آخری اشارہ یہ دے سکتا ہوں کہ میرے چھوٹے والے دونوں بچے جڑواں ہیں۔
ذہین شخص نے کہا کہ میں سمجھ گیا اور تینوں بچوں کی عمریں بتا دیں۔
اگر آپ بھی سمجھ گئے ہیں تو سیاح کے تینوں بچوں کی عمریں بتا دیجئے۔
Bookmarks