Results 1 to 9 of 9

Thread: اونٹ نے حضورصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی پ

  1. #1
    zulfiboy is offline Member
    Last Online
    29th September 2011 @ 02:47 AM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Age
    36
    Posts
    74
    Threads
    10
    Thanked
    4

    Default اونٹ نے حضورصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی پ

    ابن ماجہ حضرت تمیم داری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی : قال کنا جلو سا عند رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اذ اقبل بعیر تعدوا حتی وقف علی ھامۃ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ایھا البیعر اسکن فان تک صادقاً فلک صدقک وان تک کاذباًفعلیک کذبک مع ان اللہ تعالٰی قد امن عائذنا ولیس بخائب لائذنا فقلنا یارسول اللہ مایقول ھذا البعیر، فقال ھذا بعیر ھم اھلہ بنحرہ واکل لحمہ فھرب منھم واستغاث بنیکم بینا نحن کذٰلک اذ ا قبل صاحبہ او قال اصحابہ یتعادون فلما نظر الیھم البعیرعاد الی ھامّۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلاذبھا فقالوا یا رسول اللہ ھذا بعیرناھرب منذثلاثۃ ایام فلم نلقہ الا بین یدیک، فقال صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اما انہ یشکوا لی فبئست الشکایۃ۔ فقالو یارسول اللہ ما یقول ؟قال یقول انہ ربی فی امنکم احوالا وکنتم تحملون علیہ فی الصیف الی مواجع الکلاء فاذا کان الشتاء رحلتم الی موضع الدفاء فلما کبر استفخلتم فرزقکم اللہ ابلاًسائماًفلما ادرکتہ ھذہ السنۃ الخصبۃ ھممتم بذبحہ واکل لحمہٖ۔ فقالو ا واللہ کان ذٰلک یارسول اللہ۔ فقال صلی ا للہ تعالٰی علیہ وسلم ماھذا جزاء المملوک الصالح من موالیہ ۔ فقالوا یارسول اللہ فانا لانبیعہ ولا ننحرہ۔ فقال صلی ا للہ تعالٰی علیہ وسلم کذبتم قد استغاث بکم فلم تغیثوہ وانا اولی بالرحمۃ منکم فان اللہ نزع الرحمۃ من قلوب المنافقین واسکنھا فی قلوب المؤمنین ۔ فاشتراہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم منھم بمائۃ درھم وقال یٰایھا البعیر!ا نطلق فانت حر لوجہ اللہ تعالٰی۔ فرغیٰ علی ھامۃ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فقال صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اٰمین۔ ثم رغیٰ فقال اٰمین ۔ ثم رغٰی الرابعۃ فبکی النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ۔ فقلنا یارسول اللہ ما یقول ھذا البعیر؟قال قال جزاک اللہ ایھا النبی عن الاسلام والقراٰن خیراً۔، فقلت اٰمین ۔ثم قال سکن اللہ رعب امتک یوم القیٰمۃ کما سکنت رعبی فقلت اٰمین ۔ ثم قال حقن اللہ دماء امتک من اعدائھا کما حقنت دمی فقلت اٰمین۔ ثم قال لاجعل اللہ باس امتک بینھا فبکیت فان ھذہ الخصال سألت ربی فاعطانیھا ومنعنی ھذہٖ واخبرنی جبریل علیہ السلام عن اللہ عز وجل ان فناء امتی بالسیف جری القلم بما ھو کائن ۔ کذا اوردہ عازیا لہ الامام الحافظ ذکی الدین عبدالعظیم المنذر ی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فی کتاب الترغیب والترہیب ۱۔یعنی ہم خدمت اقدس حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوئے ناگاہ ایک اونٹ دوڑتا آیا یہاں تک کہ حضور کے سر مبارک کے قریب آکر کھڑا ہوا، حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا : اے اونٹ !ٹھہراگر تو سچا ہے تو تیرے سچ کا پھل تیرے لیے ہے اورجھوٹا ہے تو تیرے جھوٹ کا وبال تجھ پر ہے ، اس کے ساتھ یہ بات بیشک کہ جو ہماری پناہ میں آئے اللہ تعالٰی نے اس کے لیے امان رکھی ہے اور جو ہمارے حضو رالتجا لائے وہ نامرادی سے بری ہے ۔ صحابہ نے عرض کی : یارسول اللہ!یہ اونٹ کیا عرض کرتاہے ؟فرمایا : اس کے مالکوں نے اسے حلا ل کر کے کھالینا چاہا تھا یہ ان کے پاس سے بھاگ آیا اور تمہارے نبی کے حضور فریاد لایا۔ ہم یوں ہی بیٹھے تھے کہ اتنے میں اس کا مالک یاکہا اس کے مالک دوڑتے آئے ، اونٹ نے جب انہیں دیکھا پھر حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے سرانور کے پاس آگیا اور حضور کی پناہ پکڑی ، اس کے مالکوں نے عرض کی : یا رسول اللہ!ہمارااونٹ تین دن سے بھاگا ہوا ہے آج حضور کے پاس ملا ہے ۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا : سنتے ہو اس نے میرے حضور نالش کی ہے اوربہت ہی بری نالش ہے ۔ وہ بولے : یا رسول اللہ!یہ کیا کہتاہے ؟فرمایا : یہ کہتا ہے کہ وہ برسوں تمہاری امان میں پلا گرمی میں اس پر اسباب لادکر سبزہ ملنے کی جگہ تک جاتے اورجاڑے میں گرم مقام تک کوچ کرتے ، جب وہ بڑا ہوا تو تم نے اسے سانڈبنالیا اللہ تعالی نے اس کے نطفے سے تمہارے بہت اونٹ کردیے جو چرتے پھرتے ہیں، اب جو اسے یہ شاداب برس آیا تم نے اسے ذبح کرکے کھا لینا چاہا ۔وہ بولے :یا رسول اللہ !خداکی قسم !یونہی ہوا ۔حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا نیک مملوک کا بدلہ اس کے مالکوں کی طرف سے یہ نہیں ہے ۔وہ بولے:یا رسول اللہ !تو ہم اسے نہ بیچیں گے نہ ذبح کریں گے ۔فرمایا :غلط کہتے ہو اس نے تم سے فریاد کی تو تم اس کی فریاد کو نہ پہنچے اور میں تم سے زیادہ اس کا مستحق ولائق ہوں کہ فریادی پر رحم فرماؤں اللہ عزوجل نے منافقوں کے دلوں سے رحمت نکال لی اور ایمان والوں کے دلوں میں رکھی ہے ،پس حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے وہ اونٹ ان سے سو روپے کو خرید لیا اور اس سے ارشاد فرمایا :اے اونٹ ! چلا جا کہ تو اللہ عزوجل کے لئے آزاد ہے ۔یہ سن کر اس نے سر اقدس پر اپنی بولی میں کچھ آواز کی۔حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے آمین کہی ۔اس نے دوبارہ آواز کی حضور نے پھر آمین کہی ۔اس نے سہ بارہ عرض کی حضور نے پھر آمین کہی اس نے چوتھی بار کچھ آواز کی اس پر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے گریہ فرمایا ۔ صحابہ نے عرض کی :یا رسول اللہ !یہ کیا کہتا ہے ؟فرمایا :اس نے کہا اے نبی اللہ !اللہ عزوجل حضور کو اسلام و قران کی طرف سے بہتر جزا عطا فرمائے میں نے کہا آمین ،پھر اس نے کہا اللہ تعالی قیامت کے دن حضور کی امت سے خوف دور کرے جس طرح حضور نے میر خوف دور کیا میں نے کہا آمین ۔پھر اس نے کہا اللہ جل وعلا حضور کی امت کے خون ان کے دشمنوں کے ہاتھوں سے محفوظ رکھے( کہ کفار کبھی انہیں استیصال نہ کر سکیں )جیسا حضور نے میرا خون بچایا ،میں نے کہا آمین پھر اس نے کہا اللہ سبحانہ امت والا کی سختی انکے آپس میں نہ رکھے (باہمی خونریزی سے دور رہیں )،اس پر میں نے گریہ فرمایا کہ یہ سب مرادیں میں اپنے رب عزوجل سے مانگ چکا اور اس نے مجھے عطا فرما دیں مگر یہ پچھلی منع فرمائی اور مجھے جبرائیل امین علیہ الصلوۃ والتسلیم نے اللہ عزوجل کی طرف سے خبر کر دی کہ میری امت کی فنا تلوار سے ہے ۔قلم چل چکا شدنی پر ۔یوں ہی کتاب الترغیب والترھیب میں امام حافظ ذکی الدین عبد العظیم مندزی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے وارد ہے ۔(ت)

    (۱؂الترغیب والترھیب الترغیب فی الشفقۃ علی خلق اللہ تعالٰی مصطفی البابی مصر ۳ /۸۔۲۰۷)

  2. #2
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default


  3. #3
    filmstarali's Avatar
    filmstarali is offline Senior Member+
    Last Online
    5th January 2015 @ 10:21 AM
    Join Date
    01 Jul 2010
    Location
    (¯`·.¸¸.-> °º ĸaracнι º° <-.¸¸.·´¯)
    Gender
    Male
    Posts
    2,600
    Threads
    162
    Credits
    1,075
    Thanked
    379

    Default


    I Love ITDunya

    Image size in Signature = 30 KB Maximum


  4. #4
    tmk568's Avatar
    tmk568 is offline Senior Member+
    Last Online
    9th August 2019 @ 08:55 AM
    Join Date
    27 Jul 2010
    Location
    attock
    Age
    50
    Gender
    Male
    Posts
    117
    Threads
    11
    Credits
    15
    Thanked
    15

    Default


  5. #5
    makhteruddin's Avatar
    makhteruddin is offline Junior Member
    Last Online
    9th December 2015 @ 11:12 PM
    Join Date
    04 Apr 2010
    Age
    38
    Posts
    10
    Threads
    0
    Credits
    833
    Thanked
    0

    Default

    Allah Hame har Shar Say Mahfooz rakkhe ! Ameen !

  6. #6
    imdadkhan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th January 2013 @ 03:40 PM
    Join Date
    16 Feb 2010
    Location
    dubai
    Age
    34
    Posts
    1,855
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    90

    Default

    SubhanAllah

  7. #7
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    SUBHAN ALLAH
    JAZAK ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  8. #8
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default


  9. #9
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    27th April 2024 @ 03:07 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    جزاک اللہ خیرا

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 10th February 2018, 05:21 PM
  2. Replies: 26
    Last Post: 22nd April 2017, 09:04 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 30th August 2015, 09:07 AM
  4. Solved کون سے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    By ziakhan12 in forum Contest Section
    Replies: 11
    Last Post: 7th March 2013, 10:29 PM
  5. Replies: 25
    Last Post: 29th October 2012, 09:08 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •