pak won the 5th odi and lead the series with 3 1..
ہملٹن: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 41رنز سے ہراکر سیریز جیت لی
ہملٹن …پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچواں ون ڈے میں41رنز سے شکست دیکر سترہ سال بعد کیویز کے دیس میں سیریز جیت لی۔ احمد شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے۔ہملٹن میں پاکستان کی اننگز احمدشہزاد اور محمد حفیظ نے شروع کی، حفیظ14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،ان کے بعد کامران اکمل17اوریونس خان21 کے انفرادی اسکور پرپویلین لوٹ گئے۔دوسری جانب سے احمد شہزاد نے دلکش اننگزجاری رکھی اورسنچری بنائی،احمد شہزاد109گیندوں پر115رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مصباح الحق25، عمر اکمل32 اور شاہد آفریدی24رنز بناسکے،ٹیم کا اسکور پچاس اوورز میں نو وکٹ پر268رنز رہا ۔کائل ملز،جیکب اورم اور اسکاٹ اسٹائرس نے دو دو وکٹ لیں۔جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا جیسی رائیڈر پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔گپٹل اور راس ٹیلر نے اچھی بیٹنگ کی، گپٹل65 اور کپتان ٹیلر69رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوئی اور کھلاڑی نمایاں اسکور نہ کر سکا۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم227رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔وہاب ریاض نے تین عمر گل اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی نے کہا کہ بہت عرصے بعدپاکستان ون ڈے سیریزجیتاجوخوش آیند ہے،احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلی ، محمد حفیظ پاکستان ٹیم کابہترین آل راؤنڈر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ پرسخت محنت کررہے ہیں ،جسکے نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ مین آف دی میچ احمد شہزا د کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے سنچری اسکور کرنے پر خوشی ہوئی۔ دوسری جانب کیوی کپتان راس ٹیلر نے کہا کہ وکٹیں جلد گنوانے کی وجہ سے دباؤ بڑھ گیا تھا
Bookmarks