مسٹر اینڈ مسز جیک نے ایک ہوٹل میں پارٹی منعقد کی جہاں مسٹر جیک نے اپنے چاروں دوستوں کو انکی بیگمات سمیت مدعو کیا۔
اتفاق سے پانچوں جوڑے ٹھیک وقت پر ایک ساتھ ہوٹل پہنچ گئے۔
وہاں سب ایک ساتھ ایک دوسرے کو ہیلو ہائے کہتے ہوئے ہاتھ ملانے لگے۔ اس طرح ایک عجیب صورت حال پیدا ہوئی کہ کوئی کسی سے ہاتھ ملا سکا اور کسی سے نہیں۔
بعد میں جب سب اطمنان سے ٹیبل کے گرد بیٹھ گئے تو مسٹر جیک نے پوچھا کہ کون کتنے لوگوں سے ہاتھ ملا سکا۔
یہ جان کر مسٹر جیک کو شدید حیرت ہوئی کہ نوکے نو افراد نے الگ الگ جواب دیئے ۔
مسٹر جیک نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں تو صرف چار افراد سے ہی ہاتھ ملا سکا۔
آپ کو بمعہ ثبوت بتانا ہے کہ مسٹر جیک کی بیگم (مسز جیک) نے کتنے افراد سے ہاتھ ملایا۔
Bookmarks