بوسوں کي حلاوت سے جب ہونٹ سلگتے ہيں
سانسوں کي تمازات سے جب چاند پگھلتے ہوں
اور ہاتھ کي دستک پر
جب بند قبا اس کے کھلنے کو مچلتے ہوں
عشق اور ہوس کے بيچ کچھ فرق نہيں رہتا
کچھ فرق اگر ہے بھي اس وقت نہيں رہتا
جب جسم کريں باتيں دريا بھي نہيں بہتا
ميں جھوٹ نہيں کہتا
اے شام گواہي دے۔۔۔۔
Bookmarks