اسلامُ علیکم ایکسپرٹس۔
ایکسپرٹس میں اپنے دوست کے لیپ ٹاپ پر ونڈوز وسٹا انسٹال کی تھی اور اُس کے لیپ ٹاپ میں صرف ایک پارٹیشن تھی جو کو 250 جی بی کی تھی، ونڈو کرنے کے بعد میں پارٹیشن میجک پروگرام کے ذریعے اُسکی پارٹیشن ریسائز کر رہا تھا اور دو تین اور پارٹیشن بنا رہا تھا۔ پارٹیشن میجک کے سارے پراسس طے کرنے کے بعد ریسٹارٹ کرنا پڑا۔ ریسٹارٹ کے بعد پارٹیشن میجک کے سارے مراحل طے ہورہے تھے کہ اچانک لیپ ٹاپ میں چارج ختم ہوگئی۔ اور دوبارہ بجلی کا لائن لگانے کے بعد کمپیوٹر سٹارٹ کیا تو میرے ہوش اُڑ گئے، کپمیوٹر کا سارا کا سارا ڈیٹا بمع پارٹیشن ختم ہو چُکا تھا اور کپمیوٹر بار بار ریسٹارٹ ہورہا تھا، سیف موڈ کے تمام آپشن ٹرائی کیئے لیکن کمپیوٹر سٹارٹ نہیں ہو۔ ونڈوز کی سی ڈی دوبارہ ڈالی اور وہاں سے ریکوری کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں پہ پارٹیشن شو نہیں کر رہا تھا۔
جو ڈیٹا ختم ہو چُکا ہے، وہ بہت اہم ہے اور میرا دوست مُجھ سے ناراض ہے۔ اب اگر یہ ریکور ہو سکتی ہے تو پلیز میری راہنمائی کریں۔
اگر ہارڈ ڈسک سے نہ ہو سکے تو میں نے یہ ڈیٹا یو ایس بی (4 جی بی) میں بھی ڈالا تھا جو تقریباً 3.5 جی بی تھا۔ اور پھر اسے ڈیلیٹ کیا اور اس میں 1.5 جی بی کا ڈیٹا ڈالا، اب اگر اس یو ایس بی سے ریکور ہو سکتا ہے تو بھی راہنمائی کریں۔
شکریہ۔
رحمت اللہ خٹک۔
Bookmarks