Results 1 to 12 of 12

Thread: فوج کی مرکز پر حملہ اور طالبان کے دعوے

  1. #1
    ekdumReady is offline Senior Member+
    Last Online
    7th August 2012 @ 11:49 PM
    Join Date
    03 Aug 2010
    Gender
    Male
    Posts
    66
    Threads
    19
    Credits
    980
    Thanked
    10

    Default فوج کی مرکز پر حملہ اور طالبان کے دعوے

    حسب معمول، تحریک طالبان پاکستان نے مردان حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اس کا تجزیہ پڑھیے۔

    ’فوج کے مرکز پر حملہ اور طالبان کے دعوے‘


    رفعت اللہ اورکزئی
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پنجاب ریجمنٹ سینٹر پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کا بظاہر ہدف تو سکیورٹی اہلکار تھے تاہم اس علاقے میں فوج یا اس کے کسی تربیتی مرکز کو کافی عرصہ کے بعد کسی براہ راست حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات اور صوبائی حکومت کے ترجمان میاں افتخار حسین نے اس حملے کو مہمند ایجنسی میں طالبان کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا ردِ عمل قرار دیا ہے۔ لیکن طالبان کی جانب سے میڈیا کو جو بیانات جاری کیے گئے ہیں وہ صوبائی وزیر کے موقف سے مختلف نظر آتے ہیں۔
    جمعرات کو ہونے والے اس تازہ حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ ایک مرتبہ پھر طالبان کے دو گروپوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک ترجمان احسان اللہ احسان نے صحافیوں کو فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں خود کو عسکریت پسندوں کا ایک ترجمان ظاہر کرنے والے اظہار نامی ایک شخص نے بھی اپنی تنظیم کی جانب سے مردان حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا ۔
    اظہار کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے ان کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بدلے میں کیا گیا ہے۔
    انہوں نے الزام لگایا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں کافی عرصہ سے ان کے ساتھیوں کو سکیورٹی فورسز کی تحویل میں مارا جا رہا ہے اور یہ حملہ بھی ان ہلاکتوں کے رد ِعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ تاہم سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے ان الزامات کی وقتاً فوقتاً تردید کرتی رہی ہیں۔
    گزشتہ کچھ عرصہ سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور قبائلی علاقوں میں جاری زیادہ تر خودکش یا بم حملوں کے واقعات میں پولیس اہلکاروں یا حکومتی حامی افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ اس دوران فوجی اہلکاروں پر کم ہی حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔
    اگرچہ اس سے پہلے مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں پنجاب ریجمنٹ کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ تاہم وہ حملےایسے وقت پیش آئے تھے جب سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں طالبان عروج پر تھے۔
    سوات میں تقریباً دو سال پہلے ہونے والے موثر فوجی آپریشن کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں شدت پسندوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے جبکہ ان کا کمانڈ اور کنٹرول نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور عسکریت پسند اپنے کمانڈروں کے ہمراہ بھاگنے پر مجبور ہوئے جبکہ کئی مارے بھی گئے۔
    اکثر دفاعی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سوات میں شدت پسندوں کی فوج کے ہاتھوں بری طرح شکست اور ان کے چن چن کر مارے جانے سے ملک کے دیگر علاقوں میں سرگرم طالبان کے لیے یہ خطرے کا ایک پیغام تھا اور شاہد یہی وجہ تھی کہ اس آپریشن کے بعد فوج پر براہ راست حملوں میں کمی واقع ہوئی۔
    ابھی تک یہ بات بالکل واضح طور پر سامنے نہیں آسکی ہے کہ تازہ حملہ طالبان کے کس گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ تاہم بعض سکیورٹی اہلکاروں کو شک ہے کہ ان میں مردان کے شدت پسند بھی ملوث ہو سکتے ہیں جن کے اورکزئی ایجنسی کے طالبان سے مضبوط روابط بتائے جاتے ہیں۔
    لیکن دوسری طرف اس علاقے میں فوج کے مراکز پر پہلے ہونے والے حملوں کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان میں سوات یا باجوڑ کے عسکریت پسند کسی نہ کسی شکل میں ملوث بتائے گئے ہیں۔
    اس علاقے میں فوج کے مراکز پر پہلے ہونے والے حملوں کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان میں سوات یا باجوڑ کے عسکریت پسندوں کسی نہ کسی شکل میں ملوث بتائے گئے ہیں۔
    تاہم ملا کنڈ طالبان کے ترجمان اظہار کی طرف سے میڈیا کو جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں ایک ہی بات دہرائی گئی ہے کہ یہ حملہ ان کی ساتھیوں کی سکیورٹی فورسز کی مبینہ تحویل میں ہلاکت کے ردِ عمل میں کیا گیا ہے۔
    سوات میں پچھلے چند ماہ سے شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں بڑھی ہیں۔سکیورٹی فورسز کے مطابق عسکریت پسند آپریشن کے دوران ہلاک ہوتے ہیں جب کہ مقامی لوگ اور طالبان کا دعویٰ ہے کہ ان واقعات میں ہلاک ہونے والے اکثر ان کے وہ ساتھی ہیں جنھیں سکیورٹی فورسز بہت پہلے گرفتار کر چکی ہے اور اب انھیں مبینہ طور پر تحویل میں مارا جا رہا ہے۔
    یہ سلسلہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جاری ہے جبکہ اس بارے میں انسانی حقوق کی تنظیم (ایچ آر سی پی) نے ایک رپورٹ بھی جاری کی تھی۔ یہ واقعات میڈیا میں کم ہی رپورٹ ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عسکریت پسند میڈیا کو ہدف تنقید بھی بناتے رہے ہیں۔ تاہم سکیورٹی فورسز اور حکومت کئی بار طالبان کی ان الزامات کی سختی سے تردید کر چکے ہیں۔

  2. #2
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default


  3. #3
    Abu_Muaviyah's Avatar
    Abu_Muaviyah is offline Senior Member+
    Last Online
    8th August 2011 @ 12:09 AM
    Join Date
    26 Jan 2010
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    1,957
    Threads
    214
    Credits
    997
    Thanked
    1103

    Default

    Hasb-e-Mamool Yahoodi Media Ki Anti Islam Aur Mujahideen Ki Khabron Ko Secular Log QUran Aur Hadees Samajh Kar "As It Is" Naqal Kar Detay Hain.
    Which is Very Shame Ful
    Allah Tala Aqal Ata Kare.
    Kalma Parhne Wale Kalme Ko Nafiz Karne Walon Pe Bombari Se Baaz Ajain.
    Warna Bura Anjam Tou Muqaddar Hay Hi

  4. #4
    Kamla jogi is offline Senior Member+
    Last Online
    24th August 2011 @ 12:29 AM
    Join Date
    20 Jan 2011
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    54
    Threads
    12
    Credits
    240
    Thanked
    3

    Default

    معاویہ

    کلمہ پڑھنے اور کلمہ نافز کرنے والے سے آپ کا کیا مطلب ہے؟ اور پا جی خبر کو نقل کرنے والے کو آپ اینٹی اسلام کسیے کہ سکتے ہیں۔ پائجان خبروں میں تو یہ ہی سنا ہے کہ پہلے طالبان نے قتل کیے تھے اور ان جرائم کی سزا تو ہوتی ہے۔ اور آپ نے جو خنجر لگایا ہے انپی تصویر میں ، وہ کیا آپ کا ہے یا کرائے کا۔۔۔

  5. #5
    Kamla jogi is offline Senior Member+
    Last Online
    24th August 2011 @ 12:29 AM
    Join Date
    20 Jan 2011
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    54
    Threads
    12
    Credits
    240
    Thanked
    3

    Default

    معاویہ

    کلمہ پڑھنے اور کلمہ نافز کرنے والے سے آپ کا کیا مطلب ہے؟ اور پا جی خبر کو نقل کرنے والے کو آپ اینٹی اسلام کسیے کہ سکتے ہیں۔ پائجان خبروں میں تو یہ ہی سنا ہے کہ پہلے طالبان نے قتل کیے تھے اور ان جرائم کی سزا تو ہوتی ہے۔ اور آپ نے جو خنجر لگایا ہے انپی تصویر میں ، وہ کیا آپ کا ہے یا کرائے کا۔۔۔

  6. #6
    Kalma-e-Haq is offline Senior Member+
    Last Online
    18th April 2012 @ 12:28 AM
    Join Date
    21 Jan 2011
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    153
    Threads
    65
    Credits
    0
    Thanked
    20

    Default

    پتا نہیں کب دہشتگردوں سے جان چھوٹے گی ۔ اللہ انہیں سیدھی راہ دیکھائے۔

  7. #7
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    teek kaha aap nay pata nahi kaab jaan chaorrey ga yah tu sab ki jaan lay k he arram ayee ga inn ko

  8. #8
    Kalma-e-Haq is offline Senior Member+
    Last Online
    18th April 2012 @ 12:28 AM
    Join Date
    21 Jan 2011
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    153
    Threads
    65
    Credits
    0
    Thanked
    20

    Default

    Quote derwaish said: View Post
    teek kaha aap nay pata nahi kaab jaan chaorrey ga yah tu sab ki jaan lay k he arram ayee ga inn ko
    سب کی جان لے کر ان لوگوں کو کیا ملے گا۔ بازار میں چلتے پھرتے لوگوں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟

  9. #9
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    yeh sawal tu her koie socchata haai k masoom bachnoo nay kay begarra haai inn ka namaz perhnay walow ka kay qasoor haai .....

    buss gulti kisi or nay ki haai or saza hum sab ko mill rahi haai ....

    mai pakistan mai nahi rehata mager jub b news dekhow tu dil darkta rahta haai k ALLAH PAK khair kareey aaj kuch na ho gay hoo ..... laken ek baat haai samaj mai nahi atta jub say woh ameriki arrest howa haaai bomb blasts mai kami iee haai kaya mai teek keh raha hoo ????????????????

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  10. #10
    Kalma-e-Haq is offline Senior Member+
    Last Online
    18th April 2012 @ 12:28 AM
    Join Date
    21 Jan 2011
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    153
    Threads
    65
    Credits
    0
    Thanked
    20

    Default

    آپ نے بالکل درست کہا مسجدوں میں نماز پڑھنے والوں کا کیا قصور ہےلیکن دہشت گردوں نے تو ان کو بھی نہیں چھوڑا۔
    Quote derwaish said: View Post

    mai pakistan mai nahi rehata mager jub b news dekhow tu dil darkta rahta haai k allah pak khair kareey aaj kuch na ho gay hoo ..... Laken ek baat haai samaj mai nahi atta jub say woh ameriki arrest howa haaai bomb blasts mai kami iee haai kaya mai teek keh raha hoo ????????????????
    میرا خیال ایسا نہیں ہے کیونکہ مردان اور مالاکنڈ میں میں حال ہی میں دھماکے ہوئے ہیں۔
    Last edited by Kalma-e-Haq; 24th February 2011 at 11:05 PM.

  11. #11
    ekdumReady is offline Senior Member+
    Last Online
    7th August 2012 @ 11:49 PM
    Join Date
    03 Aug 2010
    Gender
    Male
    Posts
    66
    Threads
    19
    Credits
    980
    Thanked
    10

    Default

    بھائیوں تبصروں کا شکریہ۔

    Quote Kalma-e-Haq said: View Post
    آپ نے بالکل سہی کہا مسجدوں میں نماز پڑھنے والوں کا کیا قصور ہےلیکن دہشت گردوں نے تو ان کو بھی نہیں چھوڑا۔


    میرا خیال ایسا نہیں ہے کیونکہ مردان اور مالاکنڈ میں میں حال ہی میں دھماکے ہوئے ہیں۔
    کلمہ حق بھائی میں آپ سے متفق ہوں میرے خیال سے دہشت گردی کا سلسلہ کچھ کم تو نہیں ہوا ہے۔
    Quote derwaish said: View Post
    yeh sawal tu her koie socchata haai k masoom bachnoo nay kay begarra haai inn ka namaz perhnay walow ka kay qasoor haai .....

    buss gulti kisi or nay ki haai or saza hum sab ko mill rahi haai ....

    mai pakistan mai nahi rehata mager jub b news dekhow tu dil darkta rahta haai k ALLAH PAK khair kareey aaj kuch na ho gay hoo ..... laken ek baat haai samaj mai nahi atta jub say woh ameriki arrest howa haaai bomb blasts mai kami iee haai kaya mai teek keh raha hoo ????????????????
    درویش بھائی، آپ اس تھریڈ کو دیکھیے جو جلال آباد حادثے کے بارے میں ہے۔

    http://itdunya.com/showthread.php?t=243694

    میں نے وہاں پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، ضرور دیکھیئے گا۔

  12. #12
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    jee zarrror mai dekhta hoo... mager bahi roz roz yzh dekh dekh kar b taag aa gay hoo jub hum sab jantey haai k yeh sab koon kar raha hoo phir b hum kuch nahi kar saktey abhi lahore mai he aap dekh ley kaya howa haai 3 begunna pakistani ek amerki nay mar dey or yeh b sabbat ho gay haai k woh dashtgard haai mager kaya howa or kaya hoo raha haai .... affsoos haai

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 11th January 2011, 04:01 PM
  2. Replies: 23
    Last Post: 22nd June 2010, 05:40 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 24th October 2009, 04:37 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •