آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں ۔ سپر میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل شام بنگلہ بندھو اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔
میگا کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا کی چودہ ٹیمیں حصہ لے رہیں جس کی میزبانی بنگلہ دیش سمیت بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں۔ گرینڈ ایونٹ کی افتتاحی تقریب ڈھاکا کے بنگلہ بندھو اسٹیڈیم میں کل شام منعقد کی جائے گی ۔ تقریب سے قبل تمام ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے اور ساتھ ہی ٹرافی کے ہمراہ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہو گا ۔ ایونٹ میں 13 فروری سے پریکٹس میچز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 19 فروری کو ہو گا۔
Bookmarks