.
چین :نوجوان کی کھوپڑی سے چار سال بعد چاقو نکال دیا گیا
جنوبی چین میں ڈاکٹروں*نے نوجوان کی کھوپڑی سے چار سال بعد چاقو نکال دیا ہے .چیین کے سٹی پیپل سپتال کے سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 30 سالہ لی فیویان کو سر سے 4 انچ لمبا چاقو نکالا گیا.
ڈاکٹرکا کہنا تھاکہ لی کے سرمیں درد ہوتا اور اسے سانس لینے میں*بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا .مریض نے ڈاکٹروں*کو بتایاکہ چار سال قبل ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو نے میرے سر میں چاقو مارا تھا.لی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے درد ختم کرنے کے لیے انجیکشن لگوانا پڑتے تھے لیکن اب میں*ٹھیک ہوں.
Bookmarks