اسلام علیکم !
میرے عزیز دوست آپ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عبدالرزاق یا شاہد آفریدی سے
افتتاحی بلے باز کا کام لینا چاہیے
آپ نے عبدالرزاق کے بارے میں دلیل بھی دی کہ وہ لاہور بادشاہ کی طرف سے
افتتاحی بلے باز رہ چکے ہیں لیکن آپ نے شاہد آفریدی کے بارے میں کوئی دلیل
نہیں دیں
خیر میں اپنے نقطہ نظر کی طرف آتا ہوں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ بین الاقوامی
کرکٹ ورلڈکپ 2011 ہے جو کہ 10 واں کرکٹ ورلڈ کپ ہے اگر ہمیں آفریدی
یا عبدالرزاق سے افتتاح میں بلے بازی کرانی ہوتی تو اسکی تیاری ہم نیوزی لینڈ
کے دورے میں کرتے لیکن ہمیں ورلڈ کپ میں تجربات نہیں کرنے اس لیے ہم دو
مستند افتتاحی بلے بازوں کے ساتھ اس ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہیں یہ الگ بات
ہے کہ دونوں افتتاحی بلے باز احمد شہزاد اور محمد حفیظ ابھی فارم میں نہیں ہیں
لیکن ہمارے پاس ایک غیر مستقل افتتاحی بلے باز کامران اکمل بھی موجود ہیں
تو ہم کھلاڑیوں کی ترتیب تبدیل کرکے بھی اپنی افتتاحی بلے بازی کو ٹھیک کر
سکتے ہیں
اور جہاں تک بات ہے عبدالرزاق اور شاہد آفریدی کی تو وہ دونوں جارحانہ
انداز میں کھیلتے ہیں اور اسی لیے ان میں سے ایک کو درمیانی بلے بازوں میں
کھیلنا ہوگا
Bookmarks