ایک ظالم جادوگر تھا۔ اس نے تین عورتوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا اور ان کو گلاب کے پھولوں میں تبدیل کردیا۔ تینوں پھول ایک جیسے تھے۔ جادوگر نے پھولوں کو اپنے باغ میں لگا دیا۔ ان میں سے ایک عورت کا خاوند اور بچے تھے۔ اس عورت نے جادوگر سے التجا کی کہ وہ اپنے بچوں کو دیکھنے کے لیے اسے جانے دے۔ جادوگر راضی ہوگیا۔ رات کے وقت وہ اسے اس کے گھر چھوڑ آتا اور صبح کے وہ پھر اسے اس کے گھر سے اٹھا لیتا۔ ایک دن اس کے خاوند نے اسے بچانے کا ارادہ کر لیا۔ وہ جادوگر کے باغ میں چپکے سے گھس گیا۔ اس نے باغ میں تین ایک جیسے گلاب کے پھول دیکھے اور اپنی بیوی کو پہچاننے کی کوشش کی۔ اچانک اسے اس کا جواب مل گیا اور وہ اپنی بیوی کو گھر لے گیا۔ آپ نے بتانا ہے کہ اس نے کیسے اپنی بیوی کو پہچانا؟
Bookmarks