Results 1 to 6 of 6

Thread: ساس اور بہو کا مسئلہ

  1. #1
    HAQ ALLAH is offline Member
    Last Online
    10th March 2011 @ 09:05 PM
    Join Date
    14 Jan 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    386
    Threads
    126
    Thanked
    86

    Default ساس اور بہو کا مسئلہ

    اسلام علیکم


    ساس بہو کا جھگڑا 99 فیصد گھروں کے لئے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ یہ جھگڑا عورت کی
    (Lust of Possession)
    کی بنیاد پر وجود پذیر ہوتا ہے۔ عورت میں ملکیت کا جذبہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ اس میں شراکت برداشت نہیں کر سکتی ۔ بیوی کی حیثیت سے وہ سوکن کو اور ماں کی حیثیت سے وہ بہو کو برداشت کرنے پر بڑی مشکل سے تیار ہوتی ہے۔

    جب ایک دوسری عورت اس کے بیٹے کی زندگی میں آتی ہے اور اس کے وقت اور مال و دولت میں شریک بنتی ہے تو یہ بات ماں کے لئے برداشت کرنا بہت مشکل ہوتی ہے۔ وہ طرح طرح سے اپنی بہو پر ظلم ڈھاتی ہے۔ اگر بہو نرم مزاج کی ہو تو وہ ان تمام سختیوں کو سہتی رہتی ہے لیکن اگر وہ بھی اسی طرح مضبوط ہو تو اس کی جوابی کاروائیاں بھی شروع ہو جاتی ہیں جو اکثر گھروں کی تباہی پر منتج ہوتی ہیں۔ جب یہ بہو ساس بنتی ہے تو پھر سلسلہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔

    اگر دیکھا جائے تو اس مسئلے کا محرک وہی حسد کا جذبہ ہے جس کی بنیاد پر ابلیس اللہ تعالیٰ کا سرکش بنا۔ ذرا غور کیجئے تو اللہ تعالیٰ کا ایک عابد و زاہد بندہ جس کی ساری عمر ہی اس کی عبادت میں گزری ہو، کس طرح اس کا سرکش بن سکتا ہے؟ یہ حسد ہی کا جذبہ ہے جو بندے کے وجود کو کھوکھلا کر کے اسے اس قابل بنا دیتا ہے کہ وہ اپنے مالک سے ٹکر لینے پر تیار ہو جائے جس کا نتیجہ ابدی تباہی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

    حسد کا جذبہ انسان کی ملکیت کی خواہش
    (Lust of Possession)

    کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ اسے آپ تکبر کا ثمر بھی قرار دے سکتے ہیں۔ انسان خود کو بہت کچھ اور ہر چیز کا حق دار اور دوسرے کو کچھ نہ سمجھتا ہے جس کے نتیجے میں وہ تکبر اور پھر حسد میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
    اس مسئلے کا حل صرف اور صرف تزکیہ نفس ہے جو اچھی تربیت کا نتیجہ ہے۔یہ والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے زیر تربیت افراد کو حسد کے نتائج سے آگاہ کریں۔ ہمارے مذہبی طبقے کا بھی یہ فریضہ ہے کہ وہ تزکیہ نفس کی عظیم تحریک بپا کریں جس کی ہمارے معاشرے کو شدید ضرورت ہے۔

    (مصنف: محمد مبشر نذیر)۔


  2. #2
    vakas89's Avatar
    vakas89 is offline Advance Member
    Last Online
    15th June 2019 @ 07:01 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Kallar Kahar
    Gender
    Male
    Posts
    4,481
    Threads
    341
    Credits
    1,196
    Thanked
    722

    Default

    nyc info
    thnx
    4
    sharing

  3. #3
    Hope's Avatar
    Hope is offline Advance Member
    Last Online
    7th January 2020 @ 04:18 PM
    Join Date
    25 Jan 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    17,405
    Threads
    750
    Credits
    74
    Thanked
    212

    Default

    Umda Sharing
    Thanks

  4. #4
    scropion is offline Senior Member+
    Last Online
    21st June 2018 @ 04:33 PM
    Join Date
    31 Jan 2011
    Gender
    Male
    Posts
    139
    Threads
    5
    Credits
    1,416
    Thanked
    7

    Default

    I dont agree with you

  5. #5
    mdsaqibsana is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd March 2015 @ 09:37 PM
    Join Date
    16 Oct 2009
    Location
    JEDDAH
    Posts
    301
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    37

    Default

    بہت اچھی شئرنگ ہے

  6. #6
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    بہت خوب

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 3rd May 2014, 04:49 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 1st January 2014, 01:53 AM
  3. Replies: 25
    Last Post: 13th February 2013, 12:42 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 11th December 2011, 01:45 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •