Results 1 to 2 of 2

Thread: ایران: مظاہرین کےخلاف آنسو گیس کا استعمال

  1. #1
    Foreign-Observe's Avatar
    Foreign-Observe is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd May 2016 @ 03:50 PM
    Join Date
    04 Apr 2010
    Posts
    583
    Threads
    202
    Credits
    0
    Thanked
    194

    Default ایران: مظاہرین کےخلاف آنسو گیس کا استعمال

    ;
    اسلامی انقلاب کی لہر تیونس سے ہوتی ہوئی ایران تک پہنچ گئی
    ایران: مظاہرین کےخلاف آنسو گیس کا استعمال


    پیر کو ’آمر مردہ باد‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اپوزیشن کے حمایتی تہران کے آزادی سکوائر میں جمع ہوگئے


    ایرانی پولیس نے تہران میں حزب مخالف کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال کیا ہے۔ تہران میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملیشیا اور پولیس کے اہلکاروں نے شہر میں کئی مقام پر اکٹھے ہونے والے مظاہرین کو منشتر کر دیا ہے۔
    ایران میں حزب مخالف کے رہنماؤں میر حسین موسوی اور پارلیمنٹ کے سپیکر مہدی کروبی کی نظر بندی کی اطلاعات کے بعد مظاہروں کی کال دی گئی تھی۔
    حزب مخالف کی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایران حکام نے میر حسین موسوی اور مہدی کاروبی کو ان کے گھروں میں قید کر دیا ہے۔
    پیر کے روز دونوں رہنماؤں کے خاندان نے بتایا تھا کہ دونوں رہنماؤں کو گھروں میں نظر بندی کے بعد اب جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایرانی حکومت نے اس کی تردید کی تھی۔ ان دونوں رہنماؤں پر مصر میں عوامی احتجاج کے ساتھ اظہارِ یکجتہی کے لئے ریلی نکالنے کے اعلان پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
    تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار کے ایران کی ملیشیا کے اراکان شہر کی سڑکوں پر فتح کے گیت گاتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
    ایران سے موصولہ اطلاعات کے شہر کی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری کے باوجود مظاہرین شہر کے مختلف حصوں میں جمع ہونے میں کامیاب رہے اور پولیس کو ان کے خلاف بارہا کارروائی کی ضرورت پڑی۔ ایران میں گزشتہ برس صدر احمدی نژاد کے انتخاب کے بعد ملک میں وقفے وقفے سے مظاہرے ہوتے رہتے ہیں ۔ ان مظاہروں کی قیادت ایران کے پارلیمنٹ کے سپیکر مہدی کاروبی اور میر حسین موسوی کرتے رہے ہیں۔
    بدترین جھڑپیں آذربائیجان سٹریٹ میں ہوئیں جو آزادی سکوائر کے قریب واقع ہے۔ یہاں کئی ایمبولینسیں آتے اور جاتے دیکھی گئیں۔عینی شاہدوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ گولیاں لگنے سے کم از کم تین افراد زخمی ہوئے



    ان دونوں افراد نے جون دو ہزار نو میں صدر احمدی نژاد کی الیکشن میں دوسری مرتبہ کامیابی کو نہیں مانا تھا جس کی وجہ سے ایران میں سنہ انیس سو اناسی کے بعد پہلی مرتبہ بہت بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ تاہم حکومت نے بھرپور طاقت سے اس احتجاج کو دبا دیا تھا۔
    اپوزیشن کا کہنا تھا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد چھ ماہ کے دوران اس کے اسی کے قریب حمایتی ہلاک ہوئے۔ تاہم حکومت ان اعداد و شمار کو تسلیم نہیں کرتی۔ کئی افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ درجنوں جیلوں میں ہیں۔

  2. #2
    Bint-e-Adam is offline Member
    Last Online
    17th March 2011 @ 11:27 AM
    Join Date
    02 Mar 2011
    Location
    ♣ALLAH's LanD♣
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    548
    Threads
    71
    Thanked
    32

    Default

    معلومات کاشکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 18th November 2020, 08:56 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 25th January 2015, 10:22 PM
  3. كیا چاند رات ایک شاپنگ فیسٹیول کا نام ہے؟
    By Al-Shifa in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 18
    Last Post: 8th July 2014, 12:39 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •