Results 1 to 4 of 4

Thread: صحابی کی تعریف

  1. #1
    HAQ ALLAH is offline Member
    Last Online
    10th March 2011 @ 09:05 PM
    Join Date
    14 Jan 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    54
    Gender
    Male
    Posts
    386
    Threads
    126
    Thanked
    86

    Default صحابی کی تعریف

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    حافظ ابن حجر عسقلانی نے اپنی مشہور کتاب "الإصابة في تمييز الصحابة" میں "صحابی" کی تعریف یوں کی ہے :
    الصحابي من لقي النبي صلى الله عليه وسلم | مؤمنا به ، ومات على الإسلام
    صحابی اسے کہتے ہیں جس نے حالتِ ایمان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی اور اسلام پر ہی فوت ہوا۔

    پھر درج بالا تعریف کی شرح کرتے ہوئے حافظ ابن حجر رحمة اللہ مزید کہتے ہیں :
    فيدخل فيمن لقيه من طالت مجالسته له أو قصرت ، | ومن روى عنه أو لم يرو ، ومن غزا معه أو لم يغز ، ومن رآه رؤية ولو لم يجالسه ، | ومن لم يره لعارض كالعمى . | ويخرج بقيد الإيمان من لقيه كافرا ولو أسلم بعد ذلك إذا لم يجتمع به مرة أخرى .
    اردو ترجمہ : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
    اس تعریف کے مطابق ہر وہ شخص صحابی شمار ہوگا جو ۔۔۔۔

    * رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حال میں ملا کہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی رسالت کو مانتا تھا
    * پھر وہ اسلام پر ہی قائم رہا یہاں تک کہ اس کی موت آ گئی
    * خواہ وہ زیادہ عرصہ تک رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی صحبت میں رہا یا کچھ عرصہ کے لیے
    * خواہ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی احادیث کو روایت کیا ہو یا نہ کیا ہو
    * خواہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ کسی جنگ میں شریک ہوا ہو یا نہ ہوا ہو
    * خواہ اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو یا (بصارت نہ ہونے کے سبب) آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا دیدار نہ کر سکا ہو

    ہر دو صورت میں وہ "صحابئ رسول" شمار ہوگا۔
    اور ایسا شخص "صحابی" متصور نہیں ہوگا جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر ایمان لانے کے بعد مرتد ہو گیا ہو۔

    بحوالہ :
    الإصابة في تمييز الصحابة : أحمد بن علي بن حجر أبو الفضل العسقلاني الشافعي ، ج:1 ، ص:7-8


    فضائل اصحاب النبی (رضوان اللہ عنہم اجمعین) کے ضمن میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
    عن عبد الله بن عمر، قال: من كان مستناً فليسن. ممن قد مات، أولئك أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم كانوا خير هذه الأمة، أبرها قلوباً، وأعمقها علماً، وأقلها تكلفاً، قوم أختارهم الله لصحبة نبيه صلى الله عليه وسلم ونقل دينه، فتشبهوا بأخلاقهم وطرائقهم فهم أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم كانوا على الهدى المستقيم
    اردو ترجمہ : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
    اگر کوئی شخص اقتداء کرنا چاہتا ہو تو وہ اصحابِ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنت پر چلے جو وفات پا چکے ہیں ، وہ امت کے سب سے بہتر لوگ تھے ، وہ سب سے زیادہ پاکیزہ دل والے ، سب سے زیادہ گہرے علم والے اور سب سے کم تکلف کرنے والے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی صحبت کے لیے ، اور آنے والی نسلوں تک اپنا دین پہنچانے کے لیے چُن لیا تھا ، اس لیے تم انہی کے طور طریقوں کو اپناؤ ، کیونکہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھی تھے ، اور صراط مستقیم پر گامزن تھے۔

    بحوالہ :
    حلية الأولياء لأبي نعيم ، ج:1 ، ص:142۔

  2. #2
    Foreign-Observe's Avatar
    Foreign-Observe is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd May 2016 @ 03:50 PM
    Join Date
    04 Apr 2010
    Posts
    583
    Threads
    202
    Credits
    0
    Thanked
    194

    Default

    very nice indeed!

  3. #3
    Bint-e-Adam is offline Member
    Last Online
    17th March 2011 @ 11:27 AM
    Join Date
    02 Mar 2011
    Location
    ♣ALLAH's LanD♣
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    548
    Threads
    71
    Thanked
    32

    Default


    آپکا ہر تھریڈ قابل تحسین ہے.

    جزاک اللہ خیر

  4. #4
    shaan's Avatar
    shaan is offline Senior Member+
    Last Online
    6th July 2021 @ 11:27 PM
    Join Date
    03 Oct 2007
    Location
    KARACHI
    Posts
    208
    Threads
    70
    Credits
    437
    Thanked
    13

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 25th February 2012, 07:21 PM
  2. Replies: 27
    Last Post: 9th November 2011, 12:34 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 30th September 2011, 07:13 PM
  4. Replies: 19
    Last Post: 27th July 2010, 04:46 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 26th November 2009, 04:39 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •