(ایزی لیول)
۔(1)۔ اگر 9 زیادہ ہو 10 سے اور 5 زیادہ ہو 1 سے تو کیا 4 کو 7 سے زیادہ کہا جاسکتا ہے؟
(2)۔ استاد جی چاہتے ہیں کہ مٹھائی کے ڈبے میں موجود 20 لڈو مدرسے میں موجود 20 بچوں میں برابرتقسیم ہوجائیں مگر ایک لڈو ڈبے میں باقی رہے۔ کیا ایسا ممکن ہے؟
(3)۔ سوالیہ نشان کی جگہ کیا آئے گا؟
؟ - 181 - 113 - 61 - 25 - 5
(4)۔ ماونٹ ایورسٹ کی دریافت سے پہلے دنیا کی بلند ترین چوٹی کون سی تھی؟
(5)۔ کیا آپ ایک گیند کو پوری قوت سے اسطرح پھینک سکتے ہیں کہ وہ کسی چیز سے ٹکرائے بغیرآپ کے پاس واپس آجائے؟
(6)۔9 کا ہندسہ 3 مرتبہ اسطرح لکھیں کہ جواب 20 آئے۔ تمام حسابی علامتیں استعمال کرسکتے ہیں۔
(7)۔وہ کون سا عدد ہے جسے 50238 سے ضرب دینے پر جو عدد حاصل ہوگا وہ اس عدد کی نسبت زیادہ ہوگا جو اسے جمع کرنے پر آئے گا۔
(8)۔ آپ کے پاس کل 3 آم تھے جن میں سے آپ 2 اٹھا کر لے گئے۔ اب آپ کے پاس کتنے آم باقی بچے؟
(9)۔ 4 اور 5 کے بیچ میں کون سی ریاضی کی علامت لگائی جائے کہ جواب 4 سے زیادہ اور 6 سے کم آئے؟
(10)۔ آپ کے پاس ایک جیسی٬ ایک فٹ کی 2 سلاخیں ہیں جن میں سے ایک مقناطیس ہے۔ ان کے علاوہ آپ کے پاس کوئی دھاتی چیز موجود نہیں۔ کیسے پتا چلے گا کہ کون سی مقناطیس ہے؟
جوابات
جواب #1۔ نہیں
solved by sunnytts
جواب #2۔ آخری بچے کو لڈو ڈبے سمیت مل جائے گا۔
solved by fasw
جواب #3۔ 265- 181 -61- 113- 25- 5
solved by derwaish
جواب #4۔ ماونٹ ایورسٹ دریافت ہوا ہو یا نہیں بلند ترین چوٹی وہی تھی۔
solved by usman
جواب #5۔ اگر گیند کو سیدھا آسمان کی طرف پھینکیں تو وہ خود بخود آپ کے پاس واپس آجائے گی۔
solved by usman
جواب #6۔ 9+0.9/9=20
solved by usman
جواب #7۔ اس تھریڈ کی پوسٹ نمبر 33 ملاحظہ کریں۔ شکریہ
solved by MR AB
solved by usman
جواب #8۔ آپ کے پاس 2 آم ہیں۔ تیسرا تو آپ پیچھے چھوڑ آئے۔
solved by usman
جواب #9۔ ایک ڈیسی مل پوائینٹ
solved by usman
جواب #10۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ دونوں سلاخوں کے بیچ میں دھاگا باندھ کر کو لٹکا دیا جائے۔ مقناطیس ہمیشہ شمال جنوبی سمت پر ہی رکے گا۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جب مقناطیس کے کنارے کو لوہے کی سلاخ کے درمیان میں لگایا جائے گا تو کشش کی طاقت زیادہ ہوگی مگر جب لوہے کی سلاخ کے کنارے کو مقناطیس کے درمیان میں لگایا جائے گا تو کشش کی طاقت کم ہوگی۔
solved by Logicbrain
solved by usman
Bookmarks