ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں آج نئی دہلی میں مدمقابل ہونگیں ۔
نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان بھارت اور ہالینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہو گا ۔ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں صرف ایک بار آمنے سامنے ہوئیں ۔ دو ہزار تین کے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہالینڈ کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار نہیں تمام کھلاڑی سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں لیکن وہ باؤلرز کی کارکردگی سے کچھ خاص مطمئن نہیں۔ دوسری جانب ہالینڈ کے کپتان پیٹر بورن (Peter Borren) کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو بھارت کیخلاف کامیابی کے لیے سخت ہمت دکھانے کی ضرورت ہے ۔