پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھے ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل انیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا تاہم محمد یوسف،شعیب ملک اور دانش کنریا جگہ نہ بنا سکے ۔
اعلان کردہ انیس کھلاڑیوں میں پندرہ رکنی ورلڈکپ سکواڈ کے علاوہ اظہر علی ، عدنان اکمل،تنویر احمد اور توفیق عمر شامل ہیں۔ گیٹگری اے میں یونس خان ،مصباح الحق ،شاہد آفریدی ،عبدالرزاق، کامران اکمل ،عمر گل اور شعیب اختر ہیں۔ بی کیٹگری میں محمد حفیظ،عمر اکمل،عبدالرحمان،سعید اجمل اور وہاب ریاض جبکہ سی کیٹگری میں توفیق عمر ،اسد شفیق،احمد شہزاد،اظہر علی،عدنان اکمل،تنویر احمد اور جنید خان شامل ہیں۔ جنوری سے جون دو ہزار گیارہ تک کیلئے ان کنٹریکٹ میں شامل انیس رکنی کھلاڑیوں میں تجربہ کار محمد یوسف،شعیب ملک اور دانش کنریا اس بار نظر انداز کر دئیے گئے ہیں
Bookmarks