(میڈیم لیول)
شازیہ نے اپنے دونوں بھائیوں اور بھابھیوں کو کھانے پر بلایا۔ مہمانوں کی آمد کے بعد وہ اپنے شوہر اور چاروں مہمانوں کوکھانے کی گول میز پر لے آئی۔
جہاں وہ اسطرح بیٹھے تھے کہ ناصر ان خاتون کے بائیں جانب بیٹھا تھا جو ان صاحب کے بائیں جانب بیٹھی تھیں جو ناہید کے بائیں جانب بیٹھے تھے۔
نجمہ ان صاحب کے بائیں جانب بیٹھی تھی جو ان خاتوں کے بائیں جانب بیٹھےتھے جو ان صاحب کے بائیں جانب بیٹھی تھیں جو ان خاتوں کے بائیں جانب بیٹھے جو انکے شوہر کے بائیں جانب بیٹھی تھیں۔
بابر ان خاتوں کے بائیں جانب بیٹھا تھا جو عامر کے بائیں جانب بیٹھی تھیں۔
شازیہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بیٹھی تھی۔
شازیہ کے شوہر کا کیا نام ہے؟
Bookmarks