گوگل نے نیا کروم براؤزر لانچ کردیا
گوگل نے اپنے تیز رفتار کروم ویب براؤزنگ سافٹ ویئر کا جدید ورژن لانچ کردیا ہے.
گوگل کے انجینئر ٹم سٹیلے کا کہنا ہے کہ کروم کے نئے ورژن سے گوگل استعمال کرنے والوں*کا وقت بچے گا اور وہ جلد اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرسکیں گے. انہوں*نے کہا کہ بک مارکس ، پاس ورڈز ،سرچز اور ہم پیچز کی سیٹنگ کے ساتھ ساتھ ہیکرز سے حفاظت کا انتظام بھی بہتر کیا گیا ہے . کروم کا جدید براؤزر گوگل کروم کی ویب سائٹ سے مفت دستیاب ہے .اور جولوگ پہلے ہی گوگل کروم استعمال کررہے ہیں ان کا براؤزر خود ہی اپ ڈیٹ ہوجائے گا.
Bookmarks