(ایزی لیول)
ایک کمپنی جو ڈبوں میں بند فروٹ بیچا کرتی تھی٬ نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے ایک عوامی مقابلے کا انعقاد کیا۔
اس مقابلے میں چار مختلف پھلوں کے ڈبے رکھے گئے تھے جن پر کوئی لیبل نہیں لگا ہوا تھا۔ یہ ڈبے آم٬ سیب٬ آڑو اور انناس کے تھے۔
مقابلے میں شامل افراد کو اندازے سے بتانا تھا کہ کس ڈبے میں کونسا پھل ہوسکتا ہے۔
ہر صحیح اندازہ پر ایک پوائنٹ دیا جانا تھا۔ چار پوائنٹ حاصل کرنے والا مقابلے کا فاتح قرار پاتا اور اس کیلئے 100،000روپے کی نقد رقم انعام کے طور پر رکھی گئی تھی۔ اگر ایک سے زیادہ افراد تمام درست اندازوں کے ساتھ چار پوائنٹ حاصل کرتے تو یہ رقم ان میں برار تقسیم کردی جاتی۔
اس مقابلے میں 123 افراد نے شرکت کی۔ جب نتیجے کا اعلان ہوا تو 43 افرد کو سخت مایوسی ہوئی کیونکہ انکا ایک بھی اندازہ درست نہ تھا اور انہیں صفر پوائنٹ ملے تھے۔ 39 افراد کو ایک پوائنٹ دیا گیا تھا یعنی انکا محض ایک ہی اندازہ درست تھا باقی تین غلط تھے اور 31 افراد کو دو پوائنٹ ملے تھے۔
آپ کو بتانا ہے کہ کتنے افراد کو تین پوائنٹ ملے اور کتنے افراد نے چار پوائنٹ حاصل کیے؟
Bookmarks